قومی خبریں

پنجاب میں خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت، انتخابی منشور کا مزید ایک وعدہ وفا : امریندر سنگھ

امریندر سنگھ نے کہا کہ انتخابی منشور میں خواتین کے لیے ٹکٹ کی شرحوں میں 50 فیصد کمی کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اس سہولت کو بالکل مفت کر دیا گیا ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ، تصویر یو این آئی
کیپٹن امریندر سنگھ، تصویر یو این آئی 

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے انتخابی منشور کا مزید ایک وعدہ پورا کرتے ہوئے آج ریاست کی تمام سرکاری بسوں میں خواتین کو مفت سفر کرنے کی سہولت کا ورچول طور پر آغاز کیا۔ انہوں نے آج یہاں کہا کہ حکومت نے 85 فیصد ریکارڈ وعدے پورے کیے ہیں اور صد فیصد وعدوں کو وفا کرنے کی طرف ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ فی الحال جن ریاستوں میں الیکشن ہو رہے ہیں، ان میں بھی دوسری پارٹیوں کی جانب سے خواتین کو مفت بس سفر کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ ہر کوئی خواتین کو بہ اختیار بنانے کی بات کرتا ہے۔

Published: 01 Apr 2021, 6:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے خواتین کو بہ اختیار بنانے کی سمت میں ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ خواتین کے لیے ٹکٹ کی شرحوں میں 50 فیصد کمی کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اس سہولت کو بالکل مفت کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پرائیویٹ بس آپریٹر سے بھی اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کرایہ کی شرح کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس مفت بس سفر اسکیم سے ریاست میں 1.31 کروڑ خواتین کو فائدہ ہوگا۔

Published: 01 Apr 2021, 6:40 PM IST

خواتین کے خلاف جرائم کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت خواتین کے تحفظ کے تئیں پابند عہد ہے اور محکمہ نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کی گاڑیوں کی ٹریکنگ کے لیے تمام سرکاری اور پرائیویٹ بسوں میں جی پی ایس سسٹم لگانے جا رہے ہیں۔ ہنگامی صورتحال کے لیے ’پینک بٹن‘ ہوگا۔ سرکاری بسوں میں یہ عمل پایۂ تکمیل کو پہنچنے کے قریب ہے اور پرائیویٹ آپریٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 اگست تک یہ عمل پورا کر لیں۔

Published: 01 Apr 2021, 6:40 PM IST

انہوں نے خواتین کی حفاظت کے لیے محکمہ کی تعریف کی اور کہا کہ ریاست میں بہتر سڑک نیٹ ورک کے لیے مزید 25 بس اڈے بنائے جائیں گے۔ مفت بس سفر اسکیم حکومت کی خواتین اور لڑکیوں کی منظم ترقی کے لیے دور بینی کا مظہر ہے جنھیں ریاستی حکومت نے پہلے ہی پنچایتی راج اور مقامی بلدیاتی اداروں میں 50 فیصد ریزرویشن اور سرکاری نوکریوں میں 33 فیصد ریزرویشن کی سہولت دی ہے۔ اسی پابند عہد ہونے کی سمت میں ریاست میں 33000 خواتین کو رواں برس نوکری ملے گی۔ بڑی تعداد میں لڑکیوں کو کووڈ کے دوران پڑھائی میں مدد کے لیے اسمارٹ فون مہیا کروائے گئے ہیں۔

Published: 01 Apr 2021, 6:40 PM IST

ورچول طور پر کی گئی افتتاحی تقریب سے 1036 مقامات پر 30 ہزار افراد وابستہ تھے۔ اپنی دوائیں لینے کے لیے باگھاپورانہ سے جالندھر تک سفر کرنے والی سریندر کور نے کہا کہ آج صبح بس میں بیٹھتے وقت اسکیم کے بارے میں جان کر حیرانی ہوئی۔ یہ اسکیم غریب خاندانوں کی خواتین کے لیے بہت مددگار ہوگی۔

Published: 01 Apr 2021, 6:40 PM IST

وزیر نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) رضیہ سلطانہ نے کہا کہ ان کا محکمہ سرکاری اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھے گا۔ سماجی تحفظ، خواتین کے تحفظ، خواتین و اطفال کی بہبود کے وزیر ارونا چودھری نے اس اسکیم کو امریندر حکومت کی خواتین کی بہبود اور ترقی کے لیے ایک دیگر اہم پیش رفت قرار دیا۔ پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ نے اسے خواتین کے دن کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی ذہنیت اترپردیش اور اسی طرح کی دیگر ریاستوں سے مختلف ہے جو خواتین کے خلاف جرائم کے لیے بدنام ہیں۔

Published: 01 Apr 2021, 6:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Apr 2021, 6:40 PM IST