کشمیر میں 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 4 اپریل کی شام سے ہی موسم خراب ہوگا اور 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 4 اپریل کی شام سے ہی موسم خراب ہوگا اور 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

دریں اثنا وادی میں جمعرات کے روز بھی موسم خوشگوار رہا ہے وادی کے سیاحتی مقامات بشمول مغل باغات اور بالخصوص جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی کا کافی رش رہا۔ وادی کے دیہی علاقوں میں بھی کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں خاص کر میوہ درختوں کی کھدائی اور دوا پاشی میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ ککرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */