قومی خبریں

ٹوئٹر انڈیا کے خلاف چوتھا مقدمہ درج، بچوں سے متعلق فحش مواد پر کارروائی

قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی جانب سے دہلی پولیس کی سائبر سیل کے علاوہ دہلی پولیس کمشنر کو بھی شکایت بھیجی گئی تھی۔ ٹوئٹر کے خلاف یہ معاملہ پوکسو ایکٹ اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر / Getty Images
ٹوئٹر / Getty Images SOPA Images

نئی دہلی: نئے ڈیجیٹل قواعد پر عمل نہ کرنے کے سبب قانونی کارروائی سے حفاظت ختم ہونے کے بعد سے مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے خلاف لگاتار مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ ٹوئٹر انڈیا کے خلاف منگل کے روز چوتھا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ٹوئٹر پر موجود بچوں سے متعلق فحش مواد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی سائبر سیل نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال (این سی پی سی آر) کی شکایت پر ٹوئٹر انڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Published: undefined

دہلی پولیس کو دی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر لگاتار بچوں سے متعلق فحش مواد پوسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کے حوالہ سے این سی پی سی آر نے سائبر سیل کو 29 جون کو پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ کمیشن کی جانب سے دہلی پولیس کی سائبر سیل کی علاوہ دہلی پولیس کمشنر کو بھی شکایت بھیجی گئی تھی۔ یہ معاملہ پوکسو ایکٹ اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ٹوئٹر انڈیا کے خلاف اس سے قبل تین مقدمے درج کیے جا چکے ہیں۔ دو مقدمات غازی آباد پولیس نے جبکہ ایک بھوپال پولیس نے درج کیا ہے۔ ٹوئٹر انڈیا کے خلاف سب سے پہلے غازی آباد میں ایک مسلم بزرگ کی پٹائی کے معاملہ میں فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ٹوئٹر انڈیا کے سربراہ منیش مہیشوری کو قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا۔ انہیں ایک ہفتہ کے اندر اپنا بیان درج کرانا تھا۔

Published: undefined

منیش مہیشوری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لونی تھانہ میں ٹوئٹر انڈیا کے ایم ڈی کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ درج ہے۔ الزام ہے کہ ٹوئٹر کے ذریعے کچھ لوگوں نے سماج میں نفرت پھیلانے کا کام کیا اور ٹوئٹر نے اس معاملہ میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ غازی آباد معاملہ میں ٹوئٹر انڈیا کے سربراہ کو کرناٹک ہائی کورٹ سے راحت حاصل ہو گئی اور یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ یوپی پولیس نے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

Published: undefined

اس کے بعد ہندوستان کا غلط نقشہ ظاہر کرنے پر بھی ٹوئٹر کے خلاف غازی آباد میں ہی ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں بھی اسی معاملہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ ٹوئٹر پر الزام ہے کہ اس نے کشمیر، لیہ اور لداخ کو ہندوستان کے نقشے سے باہر دکھایا ہے، جو غیر مہذب اور مجرمانہ فعل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined