قومی خبریں

وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف الیکشن لڑنے پر آمادہ سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے نئی پارٹی بنانے کا کیا اعلان

سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر اتر پردیش کے معزز افسران میں شامل رہے ہیں اور انھوں نے انتظامیہ سے محکمہ تک کئی طرح کی بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر
سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر تصویر آئی اے این ایس

اتر پردیش کے سبکدوش آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے جلد ہی اپنی خود کی سیاسی پارٹی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے لیے ’ادھیکار سینا‘ نام کی تجویز پیش کرتے ہوئے ٹھاکر نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو متبادل نام بطور مشورہ پیش کر سکتے ہیں۔ انھوں نے پارٹی کے مشن اور ڈھانچے سے متعلق بھی اپنے حامیوں سے مشورے مانگے ہیں۔ امیتابھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ پارٹی کی تشکیل کا عمل بہت جلد شروع ہو جائے گا۔

Published: undefined

اس سال کے شروع میں حکومت کے ذریعہ سروس سے ’لازمی سبکدوش‘ کیے گئے امیتابھ ٹھاکر پہلے ہی آئندہ اسمبلی الیکشن میں گورکھپور سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف لڑنے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے 21 اگست کو پولیس نے انھیں اپنی مہم شروع کرنے کے لیے گورکھپور جانے سے روک دیا تھا۔

Published: undefined

یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو پہلے ہی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ذریعہ پارٹی میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جا چکا ہے اور پیس پارٹی نے بھی آئندہ انتخابات میں ان کی امیدواری کی حمایت کی پیش کش کی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر اتر پردیش کے بے حد مشہور افسر رہے ہیں اور انھوں نے انتظامیہ سے لے کر محکمہ تک میں کئی طرح کی بدعنوانیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ وہ اور ان کی بیوی نوتن ٹھاکر سماجی کارکن کی حیثیت سے طویل مدت سے مختلف سطحوں پر غلط کاموں سے پردہ اٹھانے کے لیے آر ٹی آئی کا استعمال کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined