قومی خبریں

این سی بی ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے ہوٹل اور بار کا لائسنس منسوخ

سمیر وانکھیڈے کے نوی ممبئی میں واقع ہوٹل اور بار کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے، این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر کے ہوٹل کا لائسنس کیوں منسوخ کیا گیا ہے اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہےـ

سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس
سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: سمیر وانکھیڈے اب این سی بی کے ممبئی زون کے ڈائریکٹر نہیں رہے، تاہم ان کی پریشانیاں ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔ بدھ کے روز مہاراشٹر میں ہی سمیر وانکھیڈے کے ایک ہوٹل جس میں بار (شراب خانہ) بھی تھا، اس کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ ایسا کیوں کیا گیا، اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے نوی میں واقعہ سمیر وانکھیڈے کے سدگرو ہوٹل اینڈ بار نام سے ہوٹل تھا۔ اس کا لائسنس ٹھانے کلکٹر نے منسوخ کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ سمیر وانکھیڈے کی جانب سے لائسنس کے حصول کے لئے جو کاغذات پیش کئے گئے تھے، وہ فرضی پائے گئے ہیں، اس وجہ سے ان کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ٹھانے کے ایس پی آباکاری نیلیش سانگدے نے اس معاملہ پر کہا کہ سدگرو ہوٹل اینڈ بار کا لائسنس منسوخ کیا ہے۔ ایسا ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ضلع مجسٹریٹ نے سمیر وانکھیڈے کو نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ جس وقت لائسنس کے لئے درخواست پیش کی گئی تھی، اس وقت ان کی عمر 21 سال سے کم تھی، لہذا سدگرو ہوٹل اینڈ بار کا لائسنس منسوخ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق لائسنس کے لئے درخواست پیش کرتے ہوئے این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی عمر 17 سال 10 مہینے تھی، جبکیہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ لائسنس 21 سال کی عمر میں جاری کیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے سمیر وانکھیڈے پر بدعنوانی کے الزامات لگے تھے۔ یہ الزامات کروز کیس کے ایک آزاد گواہ نے لگائے تھے۔ کرن گوساوی کے باڈی گارڈ پربھاکر سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کی رہائی کے لیے 25 کروڑ کی ڈیل پر بات ہو رہی تھی اور آخر کار 18 کروڑ میں ڈیل طے پائی، جس میں سے 8 کروڑ سمیر وانکھیڈے کو حاصل ہوئے تھے۔

Published: undefined

اس کے بعد مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف ایک ایک کر کے ایسے انکشافات کیے کہ سمیر وانکھیڈے مشکل میں پڑ گئے۔ یہاں تک کہ انہیں آرین خان سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ نواب ملک نے کہا تھا کہ سمیر کو جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر این سی بی میں نوکری ملی تھی۔ نواب ملک نے سمیر کی دو بار شادی کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined