قومی خبریں

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو 14 دن کی عدالتی تحویل، ای ڈی کی درخواست خارج

ممبئی کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کی تحویل میں رکھنے کی درخواست کو نامنظور کرتے ہوئے انہیں عدالتی حراست میں بھیجا۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ / آئی اے این ایس
مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ / آئی اے این ایس 

ممبئی: پیسے کے لین دین میں ہیر پھیر کے معاملہ میں گرفتار مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کی تحویل میں رکھنے کی درخواست کو نامنظور کرتے ہوئے انہیں عدالتی حراست میں بھیجا۔ ای ڈی نے انیل دیشمکھ کو مزید نو دن تک تحویل میں رکھنے کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ انیل دیشمکھ کو اس ہفتہ کی شروعات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آج ای ڈی کی حراست ختم ہو گئی۔ عدالت میں پیش کرنے سے قبل صبح کے وقت انہیں معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے لے جایا گیا۔ این ڈی ٹی وی نے مرکزی ایجنسی کے ذرائع کے حوالہ سے کہا ہے کہ ی ڈی عدالت میں کہا کہ انیل دیشمکھ جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع نے کہا کہ سابق وزیر اور ان کے اہل خانہ نے غلط طریقہ سے حاصل کی گئی املاک کو قانونی بنانے کے لئے 27 کمپنیوں کا استعمال کیا اور ایجنسی کو ثبوتوں کے ساتھ ان سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ ذرائع نے کہا کہ دیشمکھ کے بیٹے رشی کیش کو معاملہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے جمعہ کے روز سمن جاری کیا تھا، لیکن وہ نہیں آئے۔ پیر کے روز پھر سے سمن جاری کیا جائے گا۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر ممبئی کے سابق اعلیٰ پولیس عہدیدار پرم بیر سنگھ نے بدعنوانی اور جبراً وصولی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ پرم بیر کو خود بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا ہے اور وہ فرار چل رہے ہیں۔ انیل دیشمکھ نے رواں سال کے اوائل میں عہدہ وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ای ڈی نے 12 گھنٹے سے زیادہ چلی پوچھ گچھ کے بعد منگل کے روز انہیں گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو