قومی خبریں

آر ایس ایس پرچارک پر جنسی استحصال کا الزام، گرفتار

جس خاتون نے چٹوپادھیائے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے وہ آر ایس ایس سے وابستہ تھی اور وہ ان کے ذریعہ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتی تھی۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا 

کولکاتہ: بنگال آر ایس ایس کے پرچارک اور بنگال بی جے پی کے سابق جنرل سکریٹری (تنظیم) امیلندو چٹوپادھیائے کو خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر عصمت دری کرنے کے الزام میں دلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

میلند چٹوپادھیائے کے خلاف بے ہالا پولس اسٹیشن میں شکایت درج کیا گیا تھا۔ جس خاتون نے چٹوپادھیائے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے وہ آر ایس ایس سے وابستہ تھی اور وہ ان کے ذریعہ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتی تھی۔

تاہم آر ایس ایس قیادت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ املیندو چٹو پادھیائے نام کا کوئی لیڈر جنوبی اورشمالی بنگال آر ایس ایس سے وابستہ نہیں ہے ۔

Published: undefined

پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سیانتن باسو نے کہا ہے کہ املیندو کے خلاف بڑی سازش رچی گئی ہے ۔ کولکاتہ پولس کے ذرائع کے مطابق بے ہالا پولس اسٹیشن میں خاتون نے پانچ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔پانچوں افراد کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 120بی (مجرمانہ سازش)417(دھوکہ دہی)اور 376(عصمت دری) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

خاتون نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ املیندو چٹوپادھیائے نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیا ۔املیندو چٹوپادھیائے کے ساتھ وہ پروگراموں میں شریک ہونے کیلئے متعدد مرتبہ گئیں اور پروگرام ختم ہونے کے بعد بھی وہیں ان کے ساتھ رکی رہیں ۔خاتون نے کہا کہ بعد میں چٹوپادھیائے نے اس سے کنارہ کشی اختیار کرنے لگے تھے اس لیے پولس میں شکایت درج کرائی ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined