سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
مرکزی حکومت نے سامنے آئی منی پور کی ایک متنازعہ ویڈیو معاملے پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی فورنسک سائنس لیباریٹری کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ کو مطلع کیا گیا کہ منی پور کی اس لیک آڈیو کی رپورٹ تیار ہے جس میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی آواز موجود ہے۔ آڈیو میں وہ تشدد کے لیے لوگوں کو مشتعل کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ مرکز کا کہنا ہے کہ اس کی رپورٹ تیار ہے اور جلد ہی سیل بند لفافے میں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Published: undefined
چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی طرف سے پیش وکیل کی دلیل سننے کے بعد اس معاملے پر سماعت 5 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔ یہ عرضی کوکی حقوق انسانی تنظیم (کوہور) نے سپریم کورٹ میں داخل کی تھی۔ عرضی میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ لیک آڈیو میں سابق وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کی آواز ہے۔ آڈیو میں وہ تشدد کو بھڑکاتے سنائی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
عرضی دہندہ کوکی تنظیم کی طرف سے سینئر وکیل پرشانت بھوشن عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ انھوں نے منی پور تشدد میں سابق وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی جانچ کے لیے عدالتی نگرانی میں ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ اس لیک آڈیو میں مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ میتئی تنظیموں کو مشتعل کرتے ہوئے اور انھیں حکومت کے اسلحہ و گولہ بارود لوٹنے کے لیے اکساتے سنائی دے رہے ہیں۔ پرشانت بھوشن نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ ’ٹروتھ لیب‘ نے آڈیو میں این بیرین سنگھ کی آواز کی تصدیق کی ہے، لیکن عدالت نے ٹروتھ لیب کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined