قومی خبریں

شیئر بازار کی تاریخ میں پہلی بار سنسیکس 52 ہزار کے پار

سنسیکس 363.45 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 51907.75 پر کھلا اور 52036.14 تک اچھلا، جب کہ نفٹی 107 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ کھلنے کے بعد 15297 تک چڑھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کا شیئر بازار پیر کے روز ریکارڈ اونچائی پر کھلا اور سنسیکس پہلی بار 52 ہزار کے پار چلا گیا۔ نفٹی بھی 15300 کے قریب پہنچ گیا۔ سنسیکس 363.45 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 51907.75 پر کھلا اور 52036.14 تک اچھلا جب کہ نفٹی 107 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ کھلنے کے بعد 15297.10 تک چڑھا۔ مضبوط غیر ملکی اشاروں سے گھریلو شیئر بازار شروعاتی کاروبار کے دوران گلزار رہا اور اہم انڈیکس نے نئی بلندیوں کو چھوا۔

Published: undefined

سنسیکس صبح 9.23 بجے گزشتہ سیشن سے 478.27 پوائنٹ یعنی 0.93 فیصد کی تیزی کے ساتھ 52022.57 پر کاروبار کر رہا تھا جب کہ نفٹی گزشتہ سیشن سے 128.30 پوائنٹ یعنی 0.85 فیصد کی تیزی کے ساتھ 15291.60 پر بنا ہوا تھا۔

Published: undefined

بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کے 30 شیئروں پر مبنی انڈیکس سنسیکس گزشتہ سیشن سے 363.45 پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 51907.75 پر کھلا اور 52036.14 تک اچھلا جب کہ اس دوران سنسیکس کی نچلی سطح 51886.46 رہی۔

Published: undefined

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے 50 شیئروں پر مبنی انڈیکس نفٹی گزشتہ سیشن سے 107 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 15270.30 پر کھلا اور 15297.10 تک چڑھا جب کہ شروعاتی کاروبار کے دوران نفٹی کی نچلی سطح 15243.40 رہی۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ بیرون ملکی بازاروں سے مضبوط اشارے ملنے سے گھریلو شیئر بازار میں تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined