قومی خبریں

میٹرو میں کورونا پروٹوکول کی اڑ رہی دھجیاں

میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والے لوگ اب ایسی نشست پر بھی بیٹھنے سے پرہیزنہیں کر رہے ہیں جس پر "براہ کرم، یہاں نہ بیٹھیں- کووڈ-19 کو روکنے میں مدد کریں' کا اسٹیکر لگا ہوا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی VIVEK CHAUHAN

نئی دہلی: دہلی میں پرائیویٹ اور سرکاری بسوں کی طرح اب میٹرو میں بھی عالمی وباء کووڈ ۔19 سے متعلق تمام ہدایات کی کھلے عام دھجیاں اڑتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والے لوگ اب ایسی نشست پر بھی بیٹھنے سے پرہیزنہیں کر رہے ہیں جس پر "براہ کرم، یہاں نہ بیٹھیں- کووڈ-19 کو روکنے میں مدد کریں' کا اسٹیکر لگا ہوا ہے۔

Published: undefined

اتوار کے روز ویشالی سے راجیو چوک آتے ہوئے ویشالی - دوارکا میٹرو ٹرین میں سوار ایک مسافر نے کم از کم تین افراد کو بتایا کہ وہ غلط سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ تینوں افراد اس قدر نرم مزاج تھے کہ وہ اس شخص کا کہنا مانتے ہوئے سیٹ سے اٹھ گئے۔ اسی دوران ایک اور شخص نے دوبارہ ان مسافروں کو اسی سیٹ پربیٹھنے کی پیش کش کی جس پر اسٹیکر لگا ہوا تھا۔ لیکن سمجھدار مسافروں نے دوبارہ خطرہ مول لینا مناسب نہیں سمجھا۔ اس نے بزرگ مسافر کی غلط پیش کش کو مسترد کرنا مناسب سمجھا۔

Published: undefined

کچھ مسافر ایسے بھی ہیں جو راستے بھر کا کھانا لے کر چلتے ہیں اور گھر کی طرح میٹرو میں طرح طرح کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ میٹرو میں کھانے پینے پر سخت پابندی ہے۔ چونکہ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے اہلکار داخلی یا خارجی راستوں پر موجود ہوتے ہیں اس لئے ماسک پہننے، درجہ حرارت کی جانچ اور اپنے ہاتھوں کو صاف کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی ابھی نہيں ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined