قومی خبریں

’پہلے یہ طے کریں کہ کون دوست ہے اور کون دشمن؟‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے چین دورہ پر ادھو ٹھاکرے کا بیان

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’پاکستان کے ساتھ جاری تنازعہ کے درمیان یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اس کے پیچھے چین کا بھی ہاتھ ہے۔ ایسے میں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کون ہمارا دوست ہے اور کون دشمن؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>ادھو ٹھاکرے، ویڈیو گریب</p></div>

ادھو ٹھاکرے، ویڈیو گریب

 

وزیر اعظم نریندر مودی 31 اگست سے یکم ستمبر تک تیانجن شہر میں منعقد ہونے والے علاقائی سربراہی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شامل ہونے کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے اس دورہ پر شیو سینا (یو بی ٹی) سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے تو انہیں یہ واضح کرنا چاہیے کہ کون اپنے ملک کا دوست ہے اور کون دشمن؟‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’فی الحال تو دوست کوئی نظر نہیں آ رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی 10 سال تک پوری دنیا کا سیر کیے ہیں۔ ایسی کوئی جگہ نہیں بچی ہوگی جہاں وزیر اعظم نہیں گئے ہوں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جو تنازعہ چل رہا ہے، اس تعلق سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اس کے پیچھے چین کا بھی ہاتھ ہے۔ ایسے میں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان ہو یا چین، کون ہمارا دوست ہے اور کون دشمن؟ پہلے تو انہوں نے ’بائیکاٹ چین‘ کی شروعات کی تھی، پھر اب وہ چین کیوں جا رہے ہیں؟

Published: undefined

شیوسینا (یو بی ٹی) سربراہ نے سوال کیا کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے یا نہیں؟ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کیوں کھیل رہے ہیں؟ ہماری ماؤں-بہنوں کا جو سندور اجڑ گیا اس کے بارے میں وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کیا جواب دیں گے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دن بہ دن ان کے نقاب اترتے جا رہے ہیں، ہندوتوا بھی ان کا ایک نقاب ہے وہ بھی اتر گیا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ملک کو اب ایک وزیر اعظم اور ایک وزیر داخلہ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ منی پور آج بھی جل رہا ہے، وہاں کوئی نہیں جا رہا ہے، یہ تو صرف پارٹیوں کو توڑنے کے پیچھے پڑے ہیں۔ پریوار کو توڑو، پارٹی کو توڑو، جتنے بھی بدعنوان افراد ہیں ان کو اپنی پارٹی میں لے لو۔ یہ تو پارٹی کی بات ہو گئی ملک کی نہیں، ملک کو ایک مضبوط حکومت اور مضبوط وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔ آج جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو یہ لاپتہ ہو تے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ ہندوستان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے پر بھی ادھو ٹھاکرے نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ٹرمپ ہندوستان اور نریندر مودی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ہم انہیں جواب دینے سے قاصر ہیں، ان سے جواب مانگنا تو دور کی بات ہے۔ یہ حکومت خارجہ پالیسی کے محاذ پر مکمل طور سے ناکام رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined