قومی خبریں

یوپی کے مختلف شہروں میں بھڑکی ’اگنی پتھ اسکیم‘ کی آگ، سراپا احتجاج نوجوانوں سے یوگی کی اپیل

اس اسکیم کے خلاف بہار سے شروع ہونے والی احتجاج کی آگ اب دوسری ریاستوں میں بھی بھڑک گئی ہے۔ اتر پردیش کے مختلف شہروں میں نوجوانوں نے جمعرات کے روز شدید احتجاج کیا۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

لکھنؤ: مرکزی حکومت کی فوج میں تقرری کے لئے لائی گئی نئی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کے خلاف ملک بھر کے نوجوانوں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ اس اسکیم کے خلاف بہار سے شروع ہونے والی احتجاج کی آگ اب دوسری ریاستوں میں بھی بھڑک گئی ہے۔ اتر پردیش کے مختلف شہروں میں نوجوانوں نے جمعرات کے روز شدید احتجاج کیا۔ وہیں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس اسکیم کے حوالے سے نوجوانوں کو کسی بھی قسم کے بہکاوے میں نہ آنے کی نصیحت دی ہے۔

Published: undefined

موصول رپورٹ کے مطابق نوجوانوں نے بلند شہر، گونڈہ، گورکھپور، علی گڑھ، اناؤ، ہاتھرس، فیروزآباد اور آگرہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے فوج میں تقرری کے پرانے طریقہ کار کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ بلند شہر میں فوج کی تیاری کرنے والے نوجوانوں نے مرکزی حکومت کی اس نئی اسکیم کے خلاف بھور کراسنگ اور کھرجا بس اسٹینڈ پر احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے قومی پرچم کو لہرایا۔

Published: undefined

سراپا احتجاج نوجوانوں نے اگنی پتھ اسکیم کو نوجوانوں کے مستقبل اور کیریئر سے کھلواڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اس بات کی فکر نہیں ہے کہ محض چار سالوں کے اندر سبکدوش ہونے والے اگنی ویروں کو دوبارہ روزگار کہاں اور کیسے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مہینوں سے فوج میں تقرری کے لئے تیاریاں کر رہے تھے۔ لیکن اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کر کے حکومت نے ان کے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے۔

Published: undefined

سہارنپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ کچھ نوجوان نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے تھے لیکن انہیں مطمئن کر کے واپس بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس الرٹ ہے اور نظر بنائے ہوئے ہے ضلع میں کہیں بھی کسی قسم کے احتجاج و مظاہرے و دھرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

ضلع آگرہ میں حکومت کی اس اسکیم سے مشتعل نوجوانوں نے متعدد مقامات پر احتجاج کیا اور باہ میں بس کو نقصان پہنچایا۔ صدر علاقے میں آرمی تقرری آفس سے شروع ہونے والا احتجاج شہر کے دیگر حصوں میں پھیل گیا۔ مظاہرین نے آگرہ۔لکھنؤ اپکسپریس وے کو بھی بلا ک کردیا۔ مظاہرین نے ایم جی روڈ کو بھی بلاک کر دیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا۔

Published: undefined

ٹریفک جام و روڈ بلاک کی خبر ملتے ہی سینئر افسران موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے بات کی۔ اس دوران نوجوانوں نے کہا کہ 20جون تک مرکزی حکومت سے اس اسکیم کو واپس لے لینا چاہئے بصورت دیگر وہ دہلی کی جانب مارچ کرنے کومجبور ہوں گے۔

Published: undefined

ریاست کے مختلف شہروں سے احتجاج کے دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’نوجوان ساتھیو! اگنی پتھ اسکیم آپ کے زندگی کو نئے ایام فراہم کرنے کے ساتھ ہی روشن مستقبل کی بنیاد بنے گی آپ کسی بہکاوے میں نہ آئیں۔ انہوں نے آگے لکھا مادر ہند کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہمارے ’اگنی ویر‘ قوم کا بیش قیمتی سرمایہ ہوں گے اور یوپی حکومت اگنی ویروں کو پولیس و دیگر خدمات میں ترجیح دے گی‘۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 14 جون کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج میں تقرری کے لئے حکومت کی نئی اسکیم ’اگنی پتھ‘ کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے اس اسکیم کا مقصد فوج میں اصلاحات کے دعوی کے ساتھ جوانوں کی عمر 32 سال سے کم کر کے گذشتہ 6۔7سالوں میں 26 سال کرنے کو بتایا ہے۔ اس اسکیم کے مطابق چار سال کی تکمیل کے بعد 25 فیصدی اگنی ویروں کو ریگولر کیڈر کے طور پر لیا جائے گا جبکہ 100 فیصدی امیدوار والنٹری بنیاد پر ریگولر کیڈر کے لئے درخواست دے سکیں گے۔

Published: undefined

اس اسکیم کے مطابق اگنی ویروں کو پرکشش ماہانہ مشاہرے کے ساتھ تینوں افواج میں ملنے والے الاونسز دئیے جائیں گے۔ اور چار سالوں کی خدمت مکمل ہونے کے بعد اگنی ویروں کو ’سیوا ندھی‘ پیکج دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined