قومی خبریں

لکھنؤ کے لوک بندھو اسپتال کے آئی سی یو سمیت تین وارڈوں میں آگ لگی، تمام مریض محفوظ

لکھنؤ کے لوک بندھو اسپتال میں پیر کو اچانک آگ لگ گئی، جس سے اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسپتال میں کئی مریض داخل تھے جنہیں ریسکیو کرکے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

لکھنؤ کے لوک بندھو اسپتال میں پیر کو اچانک آگ لگ گئی، جس سے اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہسپتال میں سینکڑوں مریض داخل تھے جنہیں ریسکیو کر کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق لکھنؤ کے ڈی ایم نے  کہا، 'لوک بندھو اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ہم نے فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ آگ سے آئی سی یو، خواتین کا ایک وارڈ اورایک  دوسرا وارڈ متاثر ہوا۔ تمام مریضوں کو ان وارڈز سے بچا لیا گیا ہے۔ انہیں تین اسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے۔ صورتحال قابو میں ہے۔‘

Published: undefined

معلومات کے مطابق آگ اسپتال کی دوسری منزل پر لگی۔ مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ آگ کے شعلے بہت بڑے اور بھیانک تھے جس کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی۔

Published: undefined

آگ لگنے سے اسپتال دھویں سے بھر گیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین کو جلد بازی میں نکالا گیا۔ ڈی سی پی سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ خبر ہے کے وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیا اور فون پر عہدیداروں سے واقعہ کی مکمل معلومات لی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی  نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک لوک بندھو اسپتال پہنچے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined