قومی خبریں

ممبئی: بیکری میں گیس لیک ہونے سے لگی آگ، 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی، اسپتال میں داخل

آگ گیس سلنڈر کے لیک ہونے کے باعث لگی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے بھابھا اسپتال بھیجا گیا ہے۔ چھ زخمی آئی سی یو میں داخل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آگ لگنے کی علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آگ لگنے کی علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی کے کھار علاقے میں گیس کے اخراج سے زبردست آگ لگ گئی۔ یہ آگ ہریش چندر بیکری میں لگی۔ آگ لگنے کا واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا جس میں 6 افراد جھلس گئے۔ ان زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گیس کے لیک ہونے کے باعث لگی۔ اچانک گیس سلنڈر سے گیس لیک ہونے لگی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے بھابھا اسپتال بھیجا گیا ہے۔ چھ زخمی آئی سی یو میں داخل ہیں۔

Published: undefined

معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بی ایم سی نے بتایا کہ ممبئی کے کھار ویسٹ علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے چھ افراد جھلس گئے۔ آگ گیس کے لیک کے باعث لگی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ چھ زخمیوں کی شناخت سخو بائی جیسوال (65) کے طور پر ہوئی ہے جو 45 فیصد جھلس گئی تھیں، پرینکا جیسوال (26) 51 فیصد جھلس گئی تھیں، نکیتا منڈلک (26) 45 فیصد جھلس گئی تھیں، سنیل جیسوال (29) 50 فیصد جھلس گئے۔ یشا طوہان (07) 40 فیصد اور پرتھم جیسوال (06) 45 فیصد جھلس گئے۔ ان سبھی کو آئی سی یو اور پی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل