قومی خبریں

بالآخر اعظم خان اور ان کی بیوی-بیٹے کو ملی اچھی خبر، جیل سے رہائی کا حکم

اعظم خان و تنزین فاطمہ پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے کی دو پیدائش سرٹیفکیٹ بنوائے۔ ایک میونسپل کونسل رام پور اور دوسری میونسپل کارپوریشن لکھنؤ سے۔ دونوں کی تاریخ پیدائش میں کافی فرق ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے جعلی پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے کے الزام میں جیل میں بند سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان، ان کی اہلیہ ایم ایل اے ڈاکٹر تنزین فاطمہ اور بیٹے محمد عبداللہ اعظم خان کی ضمانت عرضی آج منظورکرلی ہے اور فوری رہاکرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ علی گڑھ سے کورٹ کھلنے پر تین ماہ کے اندر شکایت کردہ کا بیان درج کرنے کی توقع کی ہے۔ یہ حکم جج سدھارتھ نے ڈاکٹر تنزین فاطمہ، محمد اعظم خان و محمد عبدللہ اعظم خان کی ضمانت عرضیوں کو منظور کرتے ہوئے دیا۔

Published: undefined

درخواست کے خلاف بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے رام پور کے گنج تھانہ میں دھوکہ دہی، انکوڈنگ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہےجس میں پولس چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے اورمقدمہ چل رہا ہے۔اعظم خان و تنزین فاطمہ پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے کی دو پیدائش سرٹیفکیٹ بنوائے۔ایک میونسپل کونسل رام پور اور دوسری میونسپل کارپوریشن لکھنؤ سے۔ دونوں کی تاریخ پیدائش میں کافی فرق ہے۔

Published: undefined

عبدللہ اعظم خان پر جعلی پیدائش سرٹیفکیٹ کا فائدہ اٹھاکر اسمبلی انتخابات لڑنے کا الزام ہے۔ہائی کورٹ نے ان کا انتخاب مسترد کردیا ہے۔ عبدللہ اعظم خان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔اس لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔تنزین فاطمہ کا کہنا تھا کہ خاتون ہونے کی وجہ سے ضمانت دی جائے۔ان باتوں کا خیال کرتے ہوئے دونوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے،لیکن اعظم خان کو شکایت کنندہ کا بیان درج کرنے کے بعد رہاکرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined