قومی خبریں

’جنگل راج سے ڈرتے رہو، ایجاد کو برداشت کرتے رہو‘، رائے دہندگان پر لالو پرساد کا طنز

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے بزرگ مریض کو اسپتال لے جانے کے لئے پالیتھن کی چادر کو اسٹریچر کی طرح استعمال کیے جانے پر طنز کرتے ہوئے اسے نتیش کمار کی ایجاد قرار دیا۔

لالو یادو کی فائل تصویر 
لالو یادو کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار کے سابق وزیراعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بزرگ مریض کو اسپتال لے جانے کے لئے پالیتھن کی چادر کو اسٹریچر کی طرح استعمال کیے جانے پر طنز کرتے ہوئے اسے مسٹر نتیش کمار کی ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگل راج سے ڈرتے رہو، ایجاد برداشت کرتے رہو۔

Published: undefined

لالو یادو نے سنیچر کو سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک مریض کو اسپتال لے جانے کے لئے پالیتھن شیٹ کو اسٹریچر کی طرح استعمال کرتے ہوئے تین لوگوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ نتیش کمار نے پالیتھن والے اسٹریچر کی ایجاد کی۔ دنیا کو پاگل پن سے بھری 16سالہ حکمرانی کی جھلک اور طاقت دکھائی۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے صدر نے مزید لکھا کہ بہار کے بدعنوان اور مرتے ہوئے محکمہ صحت کے انقلابی حیرت انگیز کرشمے سے عالمی طبی دنیا حیران۔ انہوں نے بہار کے رائے دہندگان پر طنز کیا اور کہا ’جنگل راج سے ڈرتے رہیے، اویشکار جھیلتے رہیے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined