قومی خبریں

اگنی پتھ کے خلاف متحدہ کسان مورچہ نے کیا مظاہرہ

اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کرکے پرانے بھرتی عمل کو شروع کیا جائے اور تمام بھرتیوں میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں تین سال کی رعایت دی جائے کیونکہ تین سال سے بھرتیاں نہیں ہورہی ہیں۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس 

ایک طرف متحدہ کسان مورچہ نے کل اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا دوسری جانب اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کھاپ اور طلبہ تنظیموں نے بھی ہریانہ کے جند میں مظاہرہ کیا۔ عوام اور طلباء میں اس اسکیم کے خلاف ناراضگی بہت زیادہ ہے۔

Published: undefined

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگنی پتھ اسکیم کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہوگی، لہٰذا اسے منسوخ کرکے پرانے بھرتی کے عمل کو نافذ کیا جائے اور تمام بھرتیوں میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں تین سال کی رعایت دی جائے کیونکہ تین سال سے بھرتیاں نہیں ہورہی ہیں۔ مظاہرین نے اگنی پتھ کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے خلاف درج مقدمات کو منسوخ کرنے اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

Published: undefined

منی سیکرٹریٹ میں مظاہرے کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سے صدر مملکت کو یادداشت بھیجی گئی۔اس کے ساتھ ہی مورچہ لیڈروں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

Published: undefined

کھاپ اگنی پتھ کے خلاف احتجاج میں اتری

ادھر بےروزگار سنیکت مورچہ کی کال پر کھاپ کے نمائندوں، طلبہ تنظیموں اور بھرتی کی تیاری کرنے والے نوجوانوں نے منی سیکرٹریٹ کے سامنے گرین بیلٹ میں اظہار ناراضگی کے لئے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں بھارتیہ کسان یونین کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined