قومی خبریں

زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسان یومِ آزادی ’کسان مزدور سنگرام‘ کے نام سے منائیں گے

کسان تحریک کی حمایت کرنے والے تمام کسانوں، مزدوروں اور کاروباری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کو اپنے اپنے علاقوں کی قریبی اناج منڈیوں میں موٹر سائیکلوں پر ترنگے کے ساتھ جمع ہو کر ریلیاں نکالیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری گنگانگر: نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان یوم آزادی کے موقع پر کسان مزدور سنگرام کے طور پر منائیں گے اور راجستھان کے کسان موٹر سائیکلوں پر ترنگا ریلیاں نکالیں گے۔ جمعہ کی شام نئی دہلی کے قریب سنگھو بارڈر پر دھرنے کے مقام پر متحدہ کسان مورچہ جو کسان تحریک کی قیادت کر رہا ہے، کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ’گرامین مزدور کسان سمیتی‘ (جی کے ایس) کے کنوینر رنجیت سنگھ راجو نے کہا کہ مورچہ نے 15 اگست کو کسان مزدور سنگرام یوم آزادی منانے کے لیے ملک بھر میں تحریک چلانے والے تمام کسانوں، مزدوروں اور لوگوں کو کال دی ہے۔

Published: undefined

اجلاس میں شریک رنجیت سنگھ راجو نے بتایا کہ راجستھان کے سری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع سمیت تمام اضلاع میں موٹر سائیکلوں پر ترنگا ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کسانوں کی تحریک کی حمایت کرنے والے تمام کسانوں، مزدوروں اور کاروباری تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اتوارکے روز موٹر سائیکلوں پر ترنگے کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں کی قریبی اناج منڈیوں میں جمع ہو کر ریلیاں نکالیں۔ ریلی کے اختتام پر کسانوں کے مطالبات کے لیے ضلع کلکٹر، سب ڈویژنل آفیسر یا تحصیلدار کو ایک یادداشت دی جائے گی۔

Published: undefined

رنجیت سنگھ راجو نے کہا کہ آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی تینوں قوانین کو منسوخ کرا نے کے لیے کسانوں میں پورا جوش ہے۔ نئی دہلی کے آس پاس کے تمام مقامات پر مسلسل دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ ہر روز کسانوں کے جتھے آرہے ہیں۔ جے پور نئی دہلی شاہراہ پر شاہجہان پور کے قریب کسان بھی مکمل طور پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ یہاں کے زیادہ تر کسانوں کا تعلق سری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع سے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined