مدھیہ پردیش: جھنڈا لگاتے وقت بڑا حادثہ، کرین ٹوٹنے سے 3 افراد کی دردناک موت، 2 کی حالت سنگین

حادثہ گوالیر ضلع کے مہاراج باڑا علاقہ میں اس وقت ہوا جب کرین کی مدد سے تاریخی پوسٹ آفس بلڈنگ پر ترنگا پرچم لگایا جا رہا تھا۔

قومی جھنڈا، تصویر آئی اے این اایس
قومی جھنڈا، تصویر آئی اے این اایس
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے گوالیر میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ سرزد ہوا جس کے بعد وہاں لوگوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراج باڑے پر فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک مشین ٹوٹنے سے تین لوگوں کی دردناک موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں 2 لوگ سنگین طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثہ کے بعد علاقے میں چیخ و پکار مچ گئی۔ مقامی لوگوں نے فوراً ایمبولنس کو بلایا اور زخمیوں کو نزدیکی ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ حادثہ گوالیر ضلع کے مہاراج باڑا علاقے میں اس وقت ہوا جب کرین کی مدد سے تاریخی پوسٹ آفس بلڈنگ پر ترنگا جھنڈا لگایا جا رہا تھا۔ اس دوران کرین کی ہائیڈرولک مشین کا پلیٹ فارم تقریباً 60 فیٹ کی اونچائی پر تھا۔ اچانک یہ پلیٹ فارم ٹوٹ گیا اور میونسپل کارپوریشن اہلکار نیچے گر گئے۔ ایسے میں 3 ملازمین کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔