لال قلعہ کی فصیل سے ہوسکتا ہے کورونا سے مرنے والوں کے لئے معاوضے کا اعلان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے سے اپنے خطاب میں کورونا وبا کے سبب جان گنوانے والے لوگوں کے کنبوں کے لئے معاوضے کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

پی ایم مودی، فائل فوٹو، یو این آئی
پی ایم مودی، فائل فوٹو، یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کورونا وبا سے ہوئی اموات کے لئے یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے معاوضے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے سے اپنے خطاب میں کورونا وبا کے سبب جان گنوانے والے لوگوں کے کنبوں کے لئے معاوضے کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ سونپی ہے، جس میں کہا گیا ہے اتھارٹی کے پاس ڈیزاسٹر فنڈ میں 20 ہزار کروڑ روپے کی رقم ہے، جس کا استعمال آفت میں جان گنوانے والوں کے کنبوں کو ایکس گریشیا کے طور پر دینے میں کیا جاسکتا ہے۔ آفت کے سبب ہونے والی اموات کے لئے سال 2014 میں چار لاکھ روپے فی شخص رقم طے کی گئی تھی۔


واضح رہے کہ کورونا وبا کے سبب جان گنوانے والے لوگوں کے کنبوں کو دیئے جانے والے معاوضے کے سلسلے میں کافی دنوں سے تنازع چل رہا ہے اور یہ معاملہ کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے 6 ہفتوں میں یہ بتانے کے لئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو کتنا معاوضہ، کب تک اور کیسے دے گی۔ حکومت نے عدالت کو پہلے بتایا تھا کہ وہ پہلے سے چلے آرہے انتظام کے مطابق وبا سے انتقال کرنے والے ہر شخص کے کنبے کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دے گی۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں اب وہ تاخیر کرنا نہیں چاہتی اس لئے ممکن ہے وزیراعظم یوم آزادی کے اپنے خطاب میں اس بارے میں اعلان کرسکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔