قومی خبریں

کسان تحریک: شمبھو بارڈر پر ’ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن‘ کا پُتلا نذرِ آتش، 70 ہزار گاؤں میں ’اَرتھی دَہن‘ کا انعقاد!

کسان لیڈر سرون سنگھ پندھیر نے کہا کہ ہندوستان کی 13 ریاستوں کے 70 ہزار گاؤں میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اَرتھی دَہن کا پروگرام منعقد کیا گیا، کسانوں نے کھنوری اور شمبھو بارڈر پر بھی اَرتھی دَہن کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

پنجاب و ہریانہ کی سرحدوں پر کسانوں کی ’دہلی چلو‘ تحریک چند دنوں کے لیے ملتوی ضروری ہوئی ہے، لیکن مظاہرے جاری ہیں۔ پیر کے روز کسان تنظیموں نے شمبھو اور کھنوری بارڈرس پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کا پُتلا نذرِ آتش کیا۔ ڈبلیو ٹی او کا یہ پُتلا تقریباً 20 فُٹ اونچا تھا۔ جب یہ نذرِ آتش کیا گیا تو وہاں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی موجود تھے۔ بڑی تعداد میں کسان مظاہرین نے اس موقع پر آتش بازی بھی کی اور مرکزی و ہریانہ حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی او کا پُتلا نذر آتش کیے جانے کے بعد شمبھو بارڈر سے راج پورہ تک کسانوں نے ٹریکٹر مارچ نکالا۔ اس موقع پر سرون سنگھ پندھیر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کی 13 ریاستوں کے 70 ہزار گاؤں میں ڈبلیو ٹی او کے ’اَرتھی دَہن‘ (علامتی طور پر جسد خاکی جلانے) کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ کسانوں نے کھنوری اور شمبھو بارڈر پر بھی ’اَرتھی دَہن‘ کیا۔ اس طرح ملک کی ہر گلی اور محلے میں کسان تحریک پہنچ چکی ہے۔

Published: undefined

سرون سنگھ پندھیر کا کہنا ہے کہ کسان تحریک ایم ایس پی گارنٹی قانون بنانے تک، ملک کے کسان-مزدوروں کا قرض ختم کرنے تک، لکھیم پور کھیری کا انصاف لینے تک، سی2-50 کے ساتھ فصلوں کی قیمت لینے تک، سبھی کیس واپس لینے تک، بجلی بل واپس لینے تک، آلودگی سے زراعت کو باہر نکالنے تک، مزدوروں کو 200 دن منریگا اور 700 روپے دِہاڑی دلوانے تک اور ڈبلیو ٹی او سے ہندوستان کے باہر آنے تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

اس دوران کسان لیڈر سکھجیت سنگھ نے کہا کہ آج صبح ڈبلیو ٹی او کے خلاف پورے ملک کے گاؤں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ بعد ازاں شام کے وقت شمبھو اور کھنوری دونوں بارڈرس پر ڈبلیو ٹی او کا پُتلا نذرِ آتش کیا گیا۔ ڈبلیو ٹی او کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined