قومی خبریں

کسان تحریک: حقوق کی جنگ میں اتریں تمام بہنوں کو میرا سلام، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا ’’بہار کا کسان ایم ایس پی- اے پی ایم سی کے بغیر کافی پریشانی میں ہے اور اب وزیر اعظم نے پورے ملک کو اسی کنویں میں دھکیل دیا ہے۔ ایسے میں ملک کے کسانوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے‘‘۔

کسان تحریک کے دوران مظاہرین کو کھانا پیش کرتی خاتون / Getty Images
کسان تحریک کے دوران مظاہرین کو کھانا پیش کرتی خاتون / Getty Images 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بہار میں کسان منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بغیر پریشان ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر کے کسانوں کو اس بحران میں دھکیل دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ہفتے کے روز کہا ’’بہار کا کسان ایم ایس پی- اے پی ایم سی کے بغیر کافی پریشانی میں ہے اور اب وزیر اعظم نے پورے ملک کو اسی کنویں میں دھکیل دیا ہے۔ ایسے میں ملک کے کسانوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے‘‘۔

Published: 05 Dec 2020, 2:11 PM IST

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایم ایس پی نہ ملنے پر پریشان بہار کے کسانوں کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد کے کسانوں کو دھان کا ایم ایس پی نہیں مل رہا ہے اور حکومت ان کے بحران پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ کسانوں کی دھان کی کاشت پوری طرح سے برباد ہو گئی ہے۔

Published: 05 Dec 2020, 2:11 PM IST

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے کسان تحریک میں شامل ہونے والی خواتین کی طاقت کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کی ایک رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس کا عنوان ہے، ’ہم خواتین اپنا چولہا چوکا بھی وہیں لگا لیں گی‘۔ ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا، ’’تحریک میں شامل خواتین کسان کی طاقت اور عزم بھی ہندوستان کے فیمنزم کا ایک پہلو ہے۔ زرعی قواینن کی منسوخی تک ڈٹ کر مودی حکومت کے ظلم و ستم کا سامنا کر رہی ہیں۔ اپنے حقوق کی جنگ میں اتری ان تمام بہنوں کو سلام۔‘‘

Published: 05 Dec 2020, 2:11 PM IST

دریں اثنا کانگریس مواصلات شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی کو کسان تحریک کو ختم کرنے کے لئے ضد چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ ’’بادشاہت کو ترک کیجیے، راج دھرم نبھائیں۔ کسانوں کی بات سنیں، کالے قوانین کو منسوخ کریں، ورنہ تاریخ نے کبھی بھی غرور کو معاف نہیں کیا۔ کسان مخالف مودی حکومت۔

Published: 05 Dec 2020, 2:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Dec 2020, 2:11 PM IST