قومی خبریں

افواہ پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہزاروں فرضی اکاؤنٹس کو فیس بک نے ہٹایا

فیس بک نے 1196 اکاؤنٹ، انسٹاگرام نے 994 اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے، ساتھ ہی فیس بک نے فرضی 7947 پیج اور 110 گروپ کو بھی ہٹا دیا ہے۔ اکتوبر میں فیس بک نے اکاؤنٹ، پیج اور گروپ کے 14 نیٹورک ہٹائے۔

فیس بک، تصویر آئی اے این ایس
فیس بک، تصویر آئی اے این ایس 

فیس بک نے 1196 اکاؤنٹ اور انسٹاگرام نے 994 غلط مقصد سے بنے اکاؤنٹ کو ہٹا دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، فیس بک نے 7947 فرضی پیج اور 110 گروپ کو بھی بند کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر ماہ میں فیس بک نے اکاؤنٹ، پیج اور گروپ کے کل 14 نیٹورک کو ہٹایا ہے۔ ان میں سے 8 جارجیا، میانمار، یوکرین اور آذربائیجان سے تھے جنھوں نے اپنے ممالک میں گھریلو صارفین کو ہدف بنایا اور 6 نیٹورک ایران، مصر، امریکہ اور میکسیکو سے ہٹائے جو اپنے ممالک کے باہر کے لوگوں کو متاثر کر رہے تھے۔

Published: undefined

میانمار میں اس نے 36 فیس بک اکاؤنٹ، 6 پیج، 2 گروپ اور ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہٹایا جو ایک پی آر ایجنسی اوپن مائنڈ سے جڑا ہے۔ فیس بک نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم نے اس نیٹورک کو میانمار میں نومبر الیکشن سے پہلے اس علاقے میں مشتبہ نامعلوم رویہ کی ہماری سرگرم جانچ کے حصے کی شکل میں پایا۔‘‘

Published: undefined

سوشل نیٹورک نے میانمار میں لوگوں کے ذریعہ چلائے جا رہے 10 فیس بک اکاؤنٹ، 8 پیج، 2 گروپ اور 2 انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ہٹا دیا۔ یہ گھریلو آڈینس پر مرکوز تھے۔ امریکہ میں فیس بک نے 202 فیس بک اکاؤنٹ، 54 پیج اور 76 انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہٹایا جو ایک امریکی مارکیٹنگ فرم، ریلی فورج سے جڑے ہوئے تھے اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے اور انکلوسیو کنزرویشن گروپ کی جانب سے کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

اس تعلق سے فیس بک نے کہا کہ ’’ہم غلط استعمال کو روکنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن جیسا کہ ہم نے پہلے کہا ہے، یہ ایک مستقل کوشش ہے۔ ہم لگاتار آگے رہنے کے لیے اصلاح کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined