قومی خبریں

126 کروڑ کے گھوٹالے میں سابق آئی اے ایس پی سی گپتا گرفتار

سابق آئی اے ایس کے موبائل فون کی لوکیشن مسلسل ٹریک کی جا رہی تھی، اطلاع کے مطابق وہ اوران کا کنبہ مدھیہ پردیش کے دتيہ واقع ایشانبرا مندر درشن کرنے کے لئے گیا ہوا ہے۔ وہیں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گریٹر نوئیڈا: مغربی اتر پردیش کے جمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ہوئے 126 کروڑ کے گھوٹالے کے الزام میں جمعہ کو گوتم بدھ نگر پولس نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے رٹائرڈ افسر اور اتھارٹی کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر پی سی گپتا کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کر لیا گیا۔

اس گرفتاری کی تصدیق میرٹھ کمشنری کے کمشنر پربھات کمار نے کی ہے۔ اس معاملہ میں ان کے ساتھ چار دیگر افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

گوتم بدھ نگر کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ اجے پال شرما کے مطابق تقریبا 20 دن پہلے جمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ہوئے تقریباً 126 کروڑ روپے گھوٹالے کو لے کر ایک ایف آئی آر كاسنہ تھانہ میں درج کرائی گئی تھی۔ تب ہی سے سابق آئی اے ایس پی سی گپتا اور ان کا کنبہ مفرورتھا۔

Published: undefined

سابق آئی اے ایس کی گرفتاری کو لے کر ان کے موبائل فون کی لوکیشن مسلسل ٹریک کی جا رہی تھی اسی کی بنیاد پر پولس کو اطلاع ملی کی وہ اور ان کا کنبہ مدھیہ پردیش کے دتيہ واقع ایشانبرا مندر درشن کرنے کے لئے گیا ہوا ہے۔ اس کے بعد پولس نے گھیرا ڈال کر وہاں سے لوٹتے وقت ان کوگرفتار کر لیا۔

پی سی گپتا پر الزام ہے کہ انہوں نے مالی فائدہ اٹھانے کے لئے متھرا کے علاقے میں کچھ زمینیں خریدی اور ان کا ایکوائمنٹ اتھارٹی سے کروا کر فائدہ حاصل کیا، اس کے علاوہ ان پر بہت سے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا بھی الزام ہے۔

گزشتہ دنوں جمنا اتھارٹی کے چیئرمین اور میرٹھ کمشنری کے کمشنر ڈاکٹر پربھات کمار کی ہدایت پر پی سی گپتا، تحصیلدار سریش شرما اور زمین خریدنے والی 19 كمپنیوں کے خلاف كاسنہ تھانہ میں ایک کیس درج کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined