قومی خبریں

’لالو خاندان کو خراش بھی آئی تو...‘، سیکورٹی کٹوتی پر روہنی آچاریہ کا بہار حکومت کو سخت انتباہ

روہنی نے کہا کہ سمراٹ حکومت کو جان لینا چاہئے کہ بہار کی عوام ہی لالو۔رابڑی دیوی اور ان کے خاندان کی سیکورٹی ڈھال ہے۔ اگر خاندان کے کسی فرد کو نقصان پہنچا تو اس کے انجام کا اندازہ حکومت کو نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد اور روہنی آچاریہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لالو پرساد اور روہنی آچاریہ، تصویر سوشل میڈیا

 

بہار کے سابق وزرائے اعلیٰ اور آرجے ڈی کے بانی رہنما لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کی سیکورٹی ہٹائے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اسی دوران لالو۔رابڑی کی بیٹی روہنی اچاریہ نے بھی وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری پر لفظی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی میں کٹوتی کے بعد دکھاوے کی سیکورٹی رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے روہنی اچاریہ نے کہا کہ اگر خاندان کے کس فرد کو نقصان پہنچا تو اس کے انجام کا اندازہ حکومت کو نہیں ہے۔

Published: undefined

روہنی اچاریہ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’7 خون کے ملزم رہے وزیر اعلیٰ کی حکومت کی جانب سے لالو اور رابڑی دیوی کی سیکورٹی میں کٹوتی کا فیصلہ خاندان کو نقصان پہنچانے کی نیت سے ہی کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سیکورٹی کور میں کٹوتی کے بعد دکھاوے کی سیکورٹی رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے، اس کے مد نظر ہی رابڑی دیوی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ سے سیکورٹی اہلکاروں کو واپس کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

روہنی اچاریہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’سمراٹ حکومت کو یہ جان لینا چاہئے کہ بہار کی کروڑوں عوام ہی لالو۔رابڑی دیوی اور ان کے خاندان کی سیکورٹی ڈھال ہے۔ اگر لالو، رابڑی دیوی اور خاندان کے کسی بھی فرد کو ایک خراش بھی آئی تو انجام کیا ہوگا، اس کا اندازہ شاید سمراٹ چودھری اور ان کی حکومت کو نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

روہنی اچاریہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’تمام لالو حامیوں سے میری اپیل ہے کہ آپ سب بڑی تعداد میں رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر انتقامی جذبے سے کام کر رہے وزیر اعلیٰ کو یہ سیدھا، صاف اور سخت پیغام دیں کہ آپ سبھی لالو خاندان کی اصل سیکورٹی  ڈھال ہیں۔ پورا ملک اور پورا بہار دیکھ رہا ہے کہ کیسے بہار کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ اور ان کے خاندان کو پریشان کیا جا رہا ہے اور بہار کے عوام انتقامی جذبے سے کی گئی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔‘‘

Published: undefined

ادھر سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی بھی’زیڈ پلس‘ سیکیورٹی ہٹائے جانے سے ناراض ہیں۔ ہفتے کے روز لالو یادو اور ان کی اہلیہ رابڑی دیوی نے اپنی حفاظت کے لیے تعینات باقی پولیس اہلکاروں کو بھی واپس کردیا۔ اسی طرح تیجسوی یادو نے ون پولو روڈ واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو واپس بھیج دیا۔ جس کے بعد پولو روڈ پر ایک بھی سیکورٹی اہلکار موجود نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined