قومی خبریں

کشمیر: سوپور میں تصادم آرائی، دو ملی ٹینٹ ہلاک

پولس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورس اور ریاستی پولس کی مشترکہ ٹیم نے سوپور کے ڈانگر پورہ کے بونہ پورہ محلے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوگئے۔

Published: undefined

پولس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 22 آر آر، سی آر پی ایف اور ریاستی پولس کے اسپیشل آپریشن گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کو سوپور کے ڈانگر پورہ کے بونہ پورہ محلے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی تلاشی کارروائیوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشکوک مقام کی طرف گولیاں چلائیں جس کا جواب وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے جوابی کارروائی کرکے دیا نتیجتاً طرفین کے درمیان تصادم آرائی چھڑ گئی جس کے نتیجے میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے۔

Published: undefined

پولس ذرائع نے بتایا کہ جائے تصادم آرائی سے دو ملی ٹنٹوں کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں تاہم ان کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم آرائی کے مقام سے قابل اعتراض مواد بشمول کچھ ہتھیار بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔ پولس ترجمان نے لوگوں سے جائے تصادم آرائی پر جانے سے پرہیز کرنے کی تاکید کی ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا 'لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جائے تصادم آرائی کی طرف تب تک نہ جائیں جب تک اس جگہ کو کسی بھی دھماکہ خیز مواد سے پاک وصاف نہ کیا جائے'۔ دریں اثنا حکام نے سوپور قصبہ میں افواہ بازی کی روک تھام کے لئے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined