الیکشن کمیشن تارکین وطن ووٹروں کو ریموٹ ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج سیاسی جماعتوں کو ریموٹ ای وی ایم سے جڑے پروٹوٹائپس کے مظاہرہ کے لیے مدعو کیا ہے۔ کمیشن نے آٹھ تسلیم شدہ قومی جماعتوں اور 57 تسلیم شدہ ریاستی جماعتوں کو مدعو کیا ہے۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی ٹیکنیکل ایکسپرٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود ہوں گے۔
Published: undefined
کانگریس پارٹی نے اتوار کو اس معاملے پر بات چیت کے لیے میٹنگ بلائی تھی۔ جس میں 16 اپوزیشن جماعتوں نے حصہ لیا۔ کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپوزیشن کی میٹنگ کے موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے کہا تھا، "شرکت کرنے والی اپوزیشن جماعتوں نے آر ای وی ایم ایس سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جانے والے سوالات پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیر کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر الیکشن کمیشن کے جواب پر اجتماعی طور پر بعد میں اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کریں گی۔
Published: undefined
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماج وادی پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کسی وجہ سے میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکے، لیکن انہوں نے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح کر دیں کہ مہاجر ووٹروں کے لیے تکنیکی حل تلاش کرنے کے مقصد سے کمیشن نے ای وی ایم کے تبدیل شدہ ورژن کے استعمال کے آپشن کو تلاش کیا ہے۔ اس طرح دیگر ریاستوں میں مقیم ووٹرز کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے اپنے آبائی ضلع میں واپس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined