جوشی مٹھ معاملہ: سپریم کورٹ میں آج سماعت، قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ

سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے عرضی دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت قرار دیا جائے۔ اب تک 782 مکانات میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، جبکہ 148 عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جوشی مٹھ و سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جوشی مٹھ و سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جوشی مٹھ میں مٹی کے تودے گرنے کی صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ جوشی مٹھ لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق عرضی پر آج سماعت کرے گی۔ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے ایک عرضی دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت قرار دیا جائے۔ اس سے قبل چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے فوری سماعت کے لیے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ ہر اہم چیز براہ راست یہاں نہیں آنی چاہیے۔ جسٹس پی ایس نرسمہا، جو بنچ کا حصہ تھے، نے کہا تھا، اس پر غور کرنے کے لیے جمہوری طور پر منتخب ادارے موجود ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ بڑے پیمانے پر صنعت کاری کی وجہ سے پیش آیا اور اتراکھنڈ کے لوگوں کے لیے فوری مالی امداد اور معاوضے کی مانگ کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ پرمیشور ناتھ مشرا نے عرضی گزار سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کی طرف سے عرضی داخل کی ہے۔ درخواست میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی درخواست کی گئی ہے کہ وہ جوشی مٹھ کے رہائشیوں کی فعال طور پر مدد کرے اور اس بات پر زور دے کہ انسانی جانوں اور ان کے ماحولیاتی نظام کی قیمت پر کوئی ترقی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


700 سے زائد گھروں میں آئی دراڑیں

اب تک 700 سے زائد گھروں میں دراڑیں دیکھی جا چکی ہیں اور زمین دھنسنے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 148 مکانات کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گاندھی نگر میں 134 اور پالیکا مارواڑی میں 35 گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوور بازار میں 34، سنگھ دھار میں 88، منوہر باغ میں 112، اپر بازار میں 40، سنیل گاؤں میں 64، پاراساری میں 55 اور روی گرام میں 161 مکانات غیر محفوظ زون میں آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جوشی مٹھ میں مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 723 گھروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

دوسری طرف، ناراض لوگوں نے این ٹی پی سی کے تپوون وشنوگاڈ 520 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی سرنگ کو جوشی مٹھ کے نیچے سے جانے کی وجہ بتایا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ اس سرنگ کی وجہ سے زمین کے اندر پانی کے قدرتی ذرائع کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے پورا پہاڑ ڈوبنا شروع ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */