قومی خبریں

الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان آج کرے گا

الیکشن کمیشن آف انڈیا صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان آج کرنے جا رہا ہے، انتخاب تاریخوں کا اعلان سہ پہر 3 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کے دوران کی کیا جائے گا

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان جمعرات یعنی آج کرنے جا رہا ہے۔ آئی اے این ایس کے مطابق سہ پہر 3 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کے دوران صدارتی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ صدر رام ناتھ کووند کی مدت کار 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور انتخابی عمل اس سے قبل مکمل کرانا لازمی ہے۔

Published: 09 Jun 2022, 1:40 PM IST

ہندوستان کے صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے اراکین کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں پارلیمنٹ کے منتخب اراکین اور تمام قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب اراکین شامل ہوتے ہیں۔ نامزد اراکین ووٹ دینے کے اہل نہیں ہوتے۔ اس سے قبل صدارتی انتخاب 17 جولائی 2017 کو ہوئے تھے اور ووٹوں کی گنتی 20 جولائی کو ہوئی تھی۔

Published: 09 Jun 2022, 1:40 PM IST

غورطلب ہے کہ صدر کے انتخاب کے لیے لوک سبھا، راجیہ سبھا اور اسمبلی کے اراکین مل کر جو الیکٹورل کالج بناتے ہیںاس میں 776 ارکان اور قانون ساز اسمبلی کے 4120 ارکان اسمبلی شامل ہو تے ہے۔

الیکٹورل کالج کی مجموعی ویلیو 1098803 ہے۔ این ڈی اے اکثریت کے ہدف سے چند قدم دور ہے۔ این ڈی اے کو اپنے امیدوار کو صدر بنانے کے لیے بی جے ڈی اور وائی ایس آر سی کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ گزشتہ صدارتی انتخاب میں رام ناتھ کووند کو 65.35 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ این ڈی اے اس مرتبہ بھی اتنے ہی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Published: 09 Jun 2022, 1:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jun 2022, 1:40 PM IST