قومی خبریں

سخت سیکورٹی کے درمیان دہلی کی جامع مسجد سے لیکر پورے ہندوستان میں ہوئی عید کی نماز ادا

جامع مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں اور مناسب تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ اے این آئی ٹویٹر ہینڈل
تصویر بشکریہ اے این آئی ٹویٹر ہینڈل 

ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔پرانی دہلی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں صبح چھہ بجے قومی راجدھانی دہلی کی جامع مسجد میں نماز ادا کی اور اللہ سے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔ دہلی کے مختلف علاقوں میں نماز عید ہوئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں اس میں شرکت کی ۔

Published: undefined

بڑوں اور بچوں نے جہاں نئے نئے کپڑے پہنے ہوئے تھے وہیں گھر کی خواتین نے مہمانوں کے لئےشیر خورما بنایا تھا۔نماز کے بعد تمام لوگ اپنے قریبی لوگوں سے ملتے ہیں اور پکوان کھا کر تہوار کا مزہ لیتے ہیں۔ عید مسلمانوں کے لیے خوشی کا تہوار ہے یہ تہوار رمضان کے تیس روزے رکھنے کے بعد آتا ہے ۔

Published: undefined

عید کے موقع پر دہلی میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اے بی پی نیوز پورٹل کے مطابق اسپیشل سی پی دیپیندر پاٹھک نے کہا کہ جامع مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ مناسب تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کا تہوار پرامن طریقے سے منایا جائے۔

Published: undefined

ادھر کولکتہ میں عید کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے بارش کے درمیان ر نماز ادا کی۔ وہیں بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین نے نئی دہلی کی سنسد مارگ مسجد میں نماز ادا کی۔

Published: undefined

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ نے مسلمانوں کے مقدس تہوار عید الفطرکے موقع پر مسلمانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں ۔ سی ایم کے سی آر نے عید الفطر خوشی، مسرت کے ساتھ منانے اور مقدس دعاؤں کے ساتھ اللہ کی رحمت حاصل کرنے کی خواہش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined