
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے جمعہ کے روزغیرقانونی کان کنی معاملے میں ضلع گنجام کے بیجو جنتا دل(بی جے ڈی) کے نائب صدراورٹھیکیدار ہرشی کیش پاڑھی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران بھاری مقدار میں نقدی برآمد ہوئی جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ خبروں کے مطابق اس مہم کے دوران ای ڈی افسران کو نوٹوں کے بنڈلوں سے بھری ہوئی الماریاں ملیں جس سے تفتیشی ٹیم کے اہلکار بھی ششدر رہ گئے۔
Published: undefined
بی جے ڈی لیڈر پاڑھی کے مبینہ نیٹ ورک اور مالی روابط کی بنیاد پرای ڈی نے گنجام ضلع میں تقریباً 20 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔ اس کے علاوہ برہام پور شہر میں کئی تاجروں کی رہائش گاہوں پر بھی تلاشی مہم چلائی جس میں بیجی پور، لانجی پلی، جے پرکاش نگر اور نیو بس اسٹینڈ کے قریب کے علاقے شامل ہیں۔
Published: undefined
کہا جارہا ہے کہ یہ چھاپے ٹیکس چوری اور بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں جن میں ہرشی کیش پاڑھی اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔ حالانکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ابھی تک ضبط شدہ نقدی کے ذرائع اور صحیح رقم کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
خبر کے مطابق ضلع میں کئی ریت مافیاؤں نے مبینہ طور پر آٹو مالکان، ٹریکٹر ڈرائیوروں اور پان اور مٹھائی کی دکان کے مالکان کے نام پر ریت کے پٹے حاصل کرکے بھاری ناجائز کمائی ہے۔ کم از کم 6 ایسے ریت مافیاؤں کے خلاف ثبوتوں کی بنیاد پر ای ڈی نے کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں نقدی برآمد ہوئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور جانچ آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید معلومات سامنے آنے کی امید ہے۔
Published: undefined
یہ احاطے دلالوں، سنگین مجرمانہ پس منظر والے مافیاؤں اور ان کے کاروباری شراکت داروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں غنڈے اور طاقتور لوگ شامل بتائے جارہے ہیں جو اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مقامی باشندوں کے استحصال اور انہیں دہشت زدہ کرکے جبراً چھوٹے معدنیات کی جبراًکان کنی کرتے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل ای ڈی نے ضلع گنجام میں فرضی اور من گھڑنت دستاویزات کا استعمال کرکے چھوٹے معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور نقل و حمل میں شامل مختلف ریت مافیاؤں کے خلاف درج کئی ایف آئی آر کی بنیاد پر ای سی آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ حال ہی میں سی اے جی نے گنجام ضلع میں روشی کلیا، باہودا اور باڑہ ندیوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کان کنی کا پردہ فاش کیا، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہوررہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined