ایران نے امریکہ کو پھر پہنچایا شدید نقصان، ترکیے میں جوہری تنصیبات پر میزائل سے کیا حملہ

آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ اس نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھی حملہ کیا ہے۔ عمان سمندر میں میزائل سے اس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملہ کے بعد ابراہم لنکن پیچھے ہٹ گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>میزائل کی علامتی تصویر، یو این آئی</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے۔ نقصان صرف ایران کو نہیں ہو رہا ہے، بلکہ امریکہ کو بھی کئی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے۔ ایران مستقل امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور تازہ حملہ امریکی جوہری تنصیبات کے پاس کیا گیا ہے۔ ایران نے ترکیے کے انسرلک ایئربیس پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کی تصدیق ترکیے کی وزارت دفاع نے بھی کیا ہے۔ ترکیے نے کہا ہے کہ اس حملہ سے متعلق ایران سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حملہ امریکی ایئرکرافٹ کیریئر پر بھی ہوا ہے۔ آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ اس نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حملہ کیا ہے۔ عمان کے سمندر میں میزائل سے یہ حملہ کیا گیا، جس کے بارے میں آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ ابراہم لنکن اب پیچھے ہٹ گیا ہے۔ حالانکہ امریکہ نے اس طرح کے حملہ سے انکار کیا ہے۔


دوسری طرف ایران نے ایک ساتھ تین ناٹو ٹھکانوں کو ہدف بنایا ہے۔ دوبئی پر خوفناک حملہ کیا گیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے امریکہ کے ایئر ڈیفنس یوروپ سے مشرق وسطیٰ پہنچے ہیں۔ جوابی حملہ میں ایران کا بیلسٹک میزائل میڈیٹیرینین میں تباہ ہو گیا ہے۔ ناٹو ایئر ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ میزائل ترکیے کے انسرلک ایئربیس کی طرف بڑھ رہی تھی۔ انسرلک ایئربیس پر ہی امریکہ کے ٹیکٹیکل نیوکلیئر ویپن (جوہری اسلحے) ہیں۔ مشرقی میڈیٹیرینین میں ناٹو ایئر ڈیفنس نے میزائل روکی۔ خبر ہے کہ ایران حامی پی ایم ایف کے ٹھکانے پر حملہ ہوا ہے۔ عراق میں امریکہ کا لوکاس ڈرون سے بھی حملہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔