قومی خبریں

منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے مختار انصاری کو کیا گرفتار

رپورٹ کے مطابق ای ڈی مختار انصاری کو 14 روزہ ریمانڈ میں لینے کی درخواست کرے گی۔ قبل ازیں ای ڈی نے مختار انصاری کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے پروڈکشن وارنٹ جاری کرایا تھا۔

مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس
مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس 

الہ آباد: مشرقی یوپی کے زورآور لیڈر مختار انصاری کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں ان کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری اور نسبتی عاطف سرجیل رضا کو گرفتار کرنے کے بعد ای ڈی نے مختار انصاری کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ انصاری فی الحال جیل میں ہیں اور انہیں بدھ کی صبح الہ آباد ضلع عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد ای ڈی نے انہیں گرفتار کر لیا۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس بی ایس پی کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے خلاف کافی ثوبت ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ای ڈی مختار انصاری کو 14 روزہ ریمانڈ میں لینے کی درخواست کرے گی۔ قبل ازیں ای ڈی نے مختار انصاری کے خلاف کارروائی بھی شروع کرتے ہوئے پروڈکشن وارنٹ جاری کرایا تھا۔ ای ڈی نے گزشتہ سال بھی اس معاملہ میں 59 سالہ لیڈر سے پوچھ گچھ کی تھی۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے انہیں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی مجرمانہ دفعات کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایجنسی کے جاری کردہ پروڈکشن وارنٹ کی بنیاد پر انہیں الہ آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے نومبر میں ان کے ایم ایل اے بیٹے عباس انصاری کو الہ آباد میں ان کے دفتر میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل مختار انصاری کے رشتہ دار عاطف رضا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ای ڈی نے عدالت میں دلیل دی کہ مختار انصاری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے ماضی میں مختار کے قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ ای ڈی کے مطابق خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کے بیانات کی تصدیق ضروری ہے۔ عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد فی الحال اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جس کے بعد مختار انصاری کو سخت سکیورٹی کے درمیان ضلعی عدالت سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ