قومی خبریں

جاپان میں زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھی زمین، ریکٹر اسکیل پر تھی 6.0 شدت، گھروں سے بھاگے لوگ

جاپان پیسیفک رنگ آف فائر میں واقع ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرگرمیاں مسلسل رہتی ہیں۔ اس خطے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے زلزلے کثرت سے آتے ہیں، جبکہ بڑے زلزلے کبھی کبھی بڑی تباہی مچاتے ہیں۔

زلزلہ، تصویر آئی اے این ایس
زلزلہ، تصویر آئی اے این ایس 

جاپان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے زمین لرز اُٹھی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شد ید تھے کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز 50 کلومیٹر زمین کے نیچے تھا۔ اتنی گہرائی اکثر درمیانے سے بھیانک زلزلے ہی آتے ہیں۔

Published: undefined

زلزلے کا مرکز ہونشو جزیرے کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں تھا۔ جس کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکے ساحلی علاقوں بشمول فوکوشیما، میاگی اور ایواتی پریفیکچرز میں سب سے زیادہ محسوس کیے گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک جاری رہے جس سے لوگ اپنے گھروں اور عمارتوں کو چھوڑ کر کھلی جگہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ تاہم ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ اس زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز پانی کے اندر تھا، لیکن 50 کلومیٹر گہرائی کی وجہ سے سونامی کی صلاحیت کو کم سمجھا گیا۔

Published: undefined

جاپان پیسیفک رنگ آف فائر میں واقع ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرگرمیاں مسلسل رہتی ہیں۔ اس خطے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے زلزلے کثرت سے آتے ہیں، جبکہ بڑے زلزلے کبھی کبھی بڑی تباہی مچاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان میں عمارتیں اور پل اعلیٰ زلزلہ پیما معیار کے مطابق بنائے جاتے ہیں جس سے زلزلوں کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined