قومی خبریں

اتراکھنڈ میں پھر آیا زلزلہ، گھبرا کر گھروں سے باہر نکلے لوگ، رشی کیش میں تھا زلزلہ کا مرکز

زلزلہ کا مرکز رشی کیش میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 3.4 درج کی گئی، حالانکہ زلزلہ کی شدت بہت زیادہ نہیں تھی، لیکن زلزلہ محسوس ہوتے ہی کئی لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل گئے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

گزشتہ کچھ دنوں میں زلزلہ کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ تازہ معاملہ اتراکھنڈ کا ہے جہاں 12 نومبر کی شام تقریباً 4.25 بجے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کا مرکز رشی کیش میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 3.4 درج کی گئی۔ حالانکہ زلزلہ کی شدت بہت زیادہ نہیں تھی، لیکن زلزلہ محسوس ہوتے ہی کئی لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل گئے۔

Published: undefined

اس سے قبل 9 نومبر کو علی الصبح زلزلہ کے دو جھٹکے آئے تھے۔ یہ جھٹکے اتراکھنڈ سمیت شمال ہند میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ پہلا جھٹکا رات 2 بجے کے بعد محسوس کیا گیا تھا، اور پھر دوسرا جھٹکا صبح 6.27 پر محسوس کیا گیا تھا۔ 9 نومبر کو پہلے جھٹکے بعد جاگ رہے لوگوں نے جب دوسرا جھٹکا محسوس کیا تو وہ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق پہلے زلزلہ کا مرکز نیپال میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.3 تھی۔ زلزلہ کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر اندر تھا۔ دوسرے زلزلہ کا مرکز پڑھوراگڑھ تھا جس کی شدت 4.3 تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتراکھنڈ زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی حساس سسمک زون 4 میں آتا ہے۔ ایک بار ریاست میں زلزلہ کی وجہ سے زبردست تباہی مچ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 9 نومبر کی علی الصبح جب لوگوں نے زلزلہ محسوس کیا تو دہشت کی وجہ سے گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined