قومی خبریں

کسان تحریک کے سبب اڈانی گروپ نے کیلارایپور واقع آئی ایس ڈی کیا بند، سینکڑوں افراد بے روزگار

اڈانی گروپ نے 2017 میں حکومت کی طرف سے چلائی گئی ایک کھلی اور مقابلہ جاتی بولی کے تحت پنجاب کے لدھیانہ واقع کیلارایپور میں 80 ایکڑ میں ایک ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک (آئی سی ڈی کیلارایپور) قائم کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سات مہینے سے جاری کسانوں کے مظاہرہ کی وجہ سے اڈانی گروپ نے پنجاب کے کیلارایپور میں واقع اپنے آئی سی ڈی کا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ نے اس سلسلہ میں کل پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں اپنا حلف نامہ داخل کیا اور کہاکہ ان سات مہینوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے اسے کوئی بھی سیکورٹی اور سہولت دستیاب نہیں کرائی گئی ہے۔

Published: undefined

اڈانی گروپ نے سال 2017 میں حکومت کی طرف سے چلائی گئی ایک کھلی اور مقابلہ جاتی بولی کے تحت پنجاب کے لدھیانہ واقع کیلارایپور میں 80 ایکڑ میں ایک ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک (آئی سی ڈی کیلارایپور) قائم کیا تھا۔ اس لاجسٹکس کا مقصد لدھیانہ اور پنجاب کے دیگر مقامات پر واقع صنعتوں کو ریل اور سڑک کے ذریعہ کارگو امپورٹ اور ایکسپورٹ کی سروس فراہم کرنا تھا لیکن جنوری 2021 سے مظاہرین نے ٹریکٹر ٹرالی لگاکر آئی سی ڈی کیلا رایپور کے مین گیت کی ناکہ بندی کردی اور سامان کی نقل وحرکت، لوگوں کے آنے جانے میں رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کردیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ سات مہینوں میں اس پارک سے کوئی کاروباری کام نہیں ہوسکا ہے لیکن اڈانی گروپ نے لوگوں کی تنخواہ کو چالو رہنے دیااور ادارہ کے مینٹننس کا خرچ بھی اٹھا تا رہا۔ اس دوران کمپنی نے پولیس حکام سے بھی کئی بار شکایت کی اور آخر کار مارچ میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined