قومی خبریں

مسلمانو! یاد رکھو، اگر ہم کو ووٹ نہیں دیا تو حالت پرانے وقتوں جیسی ہو جائے گی: نتیش کمار

نتیش کمار نے کہا کہ پہلے مدارس کو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا، ہم نے انہیں منظوری دی، ہم نے مدارس میں پڑھانے والوں کو سرکاری سطح پر اعزازیہ دینا شروع کیا۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار/ تصویر: آئی اے این ایس

 

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مسلمانوں سے ووٹ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ نے ہمیں ووٹ نہیں دیا تو آپ کی حالت پرانے وقتوں جیسی ہو جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے مدارس کو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا، ہم نے انہیں منظوری دی۔ ہم نے مدارس میں پڑھانے والوں کو سرکاری سطح پر اعزازیہ دینا شروع کیا۔ اس دوران انہوں نے پرانی حکومتوں کے دور کے حالات کا بھی ذکر کیا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ  نتیش کمار نے کہا کہ پہلے قبرستانوں کے رقبوں پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازعہ ہوا کرتا تھا، ہم نے ان کی نشاندہی کی اور قبرستانوں کی گھیرا بندی کی۔ نتیش کمار نے کہا کہ مسلم برادری کو ووٹ دیتے وقت یہ سب یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہم لوگوں کو ختم کر دیں گے تو آپ کی حالت پرانے وقتوں جیسی ہو جائے گی، آپ کو کوئی نہیں دیکھے گا، صرف پریشانی ہوگی، کوئی انتظام نہیں ہوگا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نتیش کمار نے مسلمانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مسلمانوں کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ 2005 سے پہلے جب ہم نہیں تھے تو اس وقت صرف جھگڑا ہی ہوتا رہتا تھا۔ یہ لوگ ہندوؤں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑاتے تھے۔ مگر جب ہم آئے تو ہم نے لڑائی کو بالکل ختم کرا دیا۔ ہمارے آنے کے بعد ہندو مسلم تنازعہ مکمل طور پر ختم ہو گیا۔ اب بتاؤ کیا آپ ہمیں بھول جائیں گے اور اسی (اپوزیشن) کو ووٹ دیں گے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined