قومی خبریں

بہار کے بھاگلپور میں اراضی کٹاؤ کے سبب کئی گھر کوسی ندی میں سما گئے، لوگ پریشان

بھاگلپور کے نوگچھیا میں اراضی کٹاؤ کے سبب کئی گھر کوسی ندی میں ڈوب گئے ہیں، ایک خاتون نے بتایا کہ سیلاب میں اس کا گھر آبی کٹاؤ کی زد میں آ گیا اور گھر سے کوئی سامان نکالنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

سیلاب، تصویر آئی اے این ایس
سیلاب، تصویر آئی اے این ایس 

بہار کے کئی اضلاع میں بارش کے بعد سیلاب جیسے حالات بن چکے ہیں۔ نیپال کے نشیبی علاقوں اور شمالی بہار میں ہو رہی بارش نے صوبے میں فکر انگیز حالات پیدا کر دیئے ہیں۔ کوسی، مہانندا، گنڈک سمیت کئی ندیوں میں طغیانی بڑھ گئی ہے۔ بھاگلپور کے نوگچھیا میں ندی می پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے اراضی کٹاؤ کے سبب کئی گھر کوسی ندی میں ڈوب گئے ہیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ سیلاب میں اس کا گھر آبی کٹاؤ کی زد میں آ گیا اور گھر سے کوئی سامان نکالنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

Published: undefined

شمالی بہار میں سیلاب کے خطرے کو دیکھتے ہوئے بہٹا واقع نویں بٹالین کی ٹیموں کو حساس اضلاع میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کو گوپال گنج، بھاگلپور، مظفر پور، دربھنگہ، کشن گنج، سپول میں تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

این ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ سنیل کمار سنگھ نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو تیز رفتار موٹر بوٹس، ڈیپ ڈرائیونگ سیٹ، لائف جیکٹس کے ساتھ تلاش اور بچاؤ کے جدید آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ تمام ٹیموں میں پروفیشنل غوطہ خوروں کو رکھا گیا ہے تاکہ بروقت لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined