اسپائس جیٹ کی ایک اور پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، چین جا رہے طیارے کی کولکاتا واپسی

مال بردار طیارے کا موسمی ریڈار خراب ہو گیا، جس کے بعد اسے کولکاتا واپس بھیجنے کا فیصلہ لیا گیا، گزشتہ 18 دنوں میں اسپائس جیٹ کے طیارے میں تکنیکی خرابی کا کم از کم یہ آٹھواں واقعہ ہے۔

اسپائس جیٹ کی پرواز / سوشل میڈیا
اسپائس جیٹ کی پرواز / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کولکاتا: اسپائس جیٹ کے ایک اور طیارے نے بدھ کے روز ہنگامی لینڈنگ کی۔ معلومات کے مطابق، 5 جولائی 2022 کو اسپائس جیٹ بوئنگ 737 مال بردار (کارگو ہوائی جہاز) کولکاتا سے چونگ کنگ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ ویدر ریڈار ٹیک آف کے بعد موسم نہیں دکھا رہا تھا۔ جس کے بعد پی آئی سی نے کولکاتا واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کو بتایا کہ "5 جولائی 2022 کو اسپائس جیٹ کا بوئنگ 737 مال بردار جہاز کولکاتا سے چونگ کنگ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ ٹیک آف کے بعد موسمی ریڈار موسم نہیں دکھا رہا تھا۔ پائلٹ ان کمانڈ نے کولکاتا واپس جانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد طیارے کو کولکاتا ائیرپورٹ میں بحفاظت اتارا گیا۔


خیال رہے کہ گزشتہ 18 دنوں میں اسپائس جیٹ کے طیارے میں تکنیکی خرابی کا کم از کم یہ آٹھواں واقعہ ہے۔ اس سے قبل منگل کے روز اسپائس جیٹ کے ایک طیارے نے پاکستانی شہر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ یہ طیارہ دہلی سے دبئی جا رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔