قومی خبریں

’کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے‘ پرینکا گاندھی کا مطالبہ

جی ایس ٹی کونسل کے ڈیجیٹل اجلاس سے قبل پرینکا گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا بحران کے وقت ضروری ادویات اور آلات پر ٹیکس وصول کرنا حکومت کی غیر حسیاست کو عیاں کرتا ہے

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia 

نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات اور آلات پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے متعدد ادویات اور طبی آلات پر عائد کئے جا رہے جی ایس ٹی کی ایک فہرست بھی شیئر کی۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا، "وبا کے دوران ایمبولینسوں، بیڈز، وینٹیلیٹرز، آکسیجن، ادویات اور ویکسین کے لئے پریشان ہونے والے لوگوں سے کورونا سے متعلق مصنوعات پر جی ایس ٹی وصول کرنا ظلم اور غیر حساسیت ہے۔‘‘ انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ آج منعقد ہونے جا رہے جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے دوران حکومت کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والی تمام زندگی بچانے والی ادویات اور آلات پر جی ایس ٹی کو ختم کرے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ آج جی ایس ٹی کونسل کا ڈیجیٹل اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت والی ریاستیں جی ایس ٹی کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیں گی اور ’سیس‘ سے متعلقہ محصولات کے نقصان کی تلافی کے لئے مرکز سے ریاستوں کو گرانٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

Published: undefined

کانگریس نے جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس سے ایک دن پہلے ہی کہا تھا کہ اس میٹنگ میں غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستیں ساز و سامان سے متعلقہ محصولات کے نقصان کی تلافی کے لئے مزید قرض لینے کے بجائے مرکزی حکومت سے گرانٹ کا مطالبہ کریں گی۔ پارٹی رہنما اور پنجاب کے وزیر خزانہ منپریت سنگھ بادل نے کہا کہ ریاستیں بھی اس اجلاس میں جی ایس ٹی کے نظام کو درست کرنے میں مدد کرنے کے لئے اپنے دیگر خدشات بھی ظاہر کریں گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا اور ہنگامی صورتحال کی وجہ سے تمام ریاستوں کی معیشت متاثر ہوئی ہے اور بہت سے کاروبار بند ہوگئے ہیں۔ بادل نے کہا کہ پنجاب، راجستھان، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کیرالہ کے نمائندوں نے بدھ کے روز ایک ڈیجیٹل میٹنگ کی تھی اور جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے دوران پیش کئے جانے والے معاملات اور جی ایس ٹی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined