قومی خبریں

ڈرون کے استعمال سے 50 لاکھ روزگار پیدا کئے جا سکتے ہیں: نتن گڈگری

نتن گڈکری نے کہا کہ زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے اور اس سے دیہی شعبے میں صرف ایک سال میں 50 لاکھ ملازمتیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

نتن گڈکری، تصویر آئی اے این ایس
نتن گڈکری، تصویر آئی اے این ایس 

ناگپور: سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں ڈرون کے استعمال سے دیہی علاقوں میں تقریباً 50 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ نتن گڈکری نے یہ بات پیر کو ناگپور میں 'ایگرو ویژن' نمائش کی اختتامی تقریب کے دوران کہی۔

Published: undefined

نتن گڈکری نے کہا کہ زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے اور اس سے دیہی شعبے میں صرف ایک سال میں 50 لاکھ ملازمتیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ نتن گڈکری نے کہا کہ ڈرون سے کیڑے مار ادویات اور فصلوں کے غذائی اجزاء کے چھڑکاؤ کے لیے ڈرون چلانے کے لیے افرادی قوت کی ضرورت ہوگی اور اس سے دیہی شعبے میں روزگار کے بڑے مواقع کھولنے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نتن گڈگری نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں ڈرون ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے ایک پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined