قومی خبریں

دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ گورو کھنہ نے ہندوستان کی پہلی پیرا بیڈمنٹن اکیڈمی کا آغاز کیا

لکھنؤ میں واقع، یہ جدید ترین سنٹر جدید آلات اور سہولیات سے لیس ہے، اور اس کا مقصد 2024 کے پیرالمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد کو مزید بہتر بنانا ہے۔

گورو کھنہ، تصویر آئی اے این ایس
گورو کھنہ، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: ایجس فیڈرل لائف انشورنس اور ڈرونا چاریہ ایوارڈ یافتہ اور ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن ٹیم کے ہیڈ نیشنل کوچ گورو کھنہ نے اتوار کے روز یہاں ملک کی پہلی پیرا بیڈمنٹن اکیڈمی شروع کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔ لکھنؤ میں واقع، یہ جدید ترین سنٹر جدید آلات اور سہولیات سے لیس ہے اور اس کا مقصد 2024 کے پیرالمپکس میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Published: undefined

دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ گورو کھنہ نے اس کے ساتھ ہی ایجس فیڈرل کوئسٹ فار فیئرلیس شٹلرس پروگرام بھی لانچ کیا تاکہ 2028 اور 2032 پیرالمپکس کے لیے نئے ٹیلنٹ کو تلاش اور انہیں مزید بہتر بنایا جاسکے۔ پروگرام کا آغاز سامعین کے بغیر کیا گیا۔

Published: undefined

ہائی پرفارمنس سنٹر میں چار کورٹ ہیں، جن میں سے دو اسٹینڈنگ کھلاڑیوں کے لیے بی ڈبلیو ایف سے منظور سینتھیٹک میٹس ہیں جبکہ دو وہیل چیئر ایتھلیٹس کے لیے ووڈین کورٹس ہیں۔ ان جدید سہولیات کے علاوہ جدید ترین جم، آئس باتھ، اسٹیم باتھ، سانا باتھ کے لئے سہولیات اور جاکوزی ہائیڈروتھیرپی بھی موجود ہے۔ اس میں ایتھلیٹ کے رہنے کے لئے ڈس ایبلس فرینڈلی کمرے بھی موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined