ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے والے وراٹ کوہلی کے لیے محمد سراج نے لکھا جذباتی پیغام

ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج نے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز 2-1 سے ہارنے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے والے وراٹ کوہلی کو اپنا ’سپر ہیرو‘ بتایا ہے۔

محمد سراج اور وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
محمد سراج اور وراٹ کوہلی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج نے جنوبی افریقہ میں ختم ہوئے ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے والے وراٹ کوہلی کو اپنا سپر ہیرو بتایا ہے۔ محمد سراج جنوبی افریقہ کے خلاف ختم ہوئی ٹیسٹ سیریز کے شروعاتی میچ کا حصہ تھے۔ اس میچ میں محمد سراج نے تین وکٹ لیے جس سے ہندوستان نے گھریلو ٹیم کو 113 رنوں سے شکست دی تھی۔ بعد کے دو میچوں میں ہندوستان کو شکست ملی جس کے سبب ہندوستان یہ سیریز 2-1 سے ہار گیا۔

جوہانسبرگ میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن محمد سراج کو چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ گیندبازی نہیں کر سکے۔ اس میچ میں ہندوستان کو 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تیسرے ٹیسٹ سے پہلے کوہلی نے کہا تھا کہ تیز گیندباز (محمد سراج) میچ کے لیے فٹ نہیں ہیں اور اس لیے وہ ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ کوہلی نے کہا تھا کہ ’’سراج پچھلے میچ میں لگی چوٹ سے باہر نکل رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہیں۔‘‘


بہر حال، کوہلی کے ذریعہ ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد منگل کے روز 27 سالہ محمد سراج نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا ’’آپ میرے سپر ہیرو ہو اور میں آپ سے ملی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔ آپ ہمیشہ میرے عظیم بھائی رہے ہیں۔ ان سبھی سالوں میں مجھ پر یقین کرنے کے لیے شکریہ۔ آپ ہمیشہ میرے لئے کپتان کنگ کوہلی رہو گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */