قومی خبریں

حج 2021: قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں

جب تک سعودی حکومت کا حکومت ہند کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوجاتاتب تک کوٹہ مقرر نہیں کیا جاسکتا اور حج کمیٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس 

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفترمیں حج2021و انتظامی امور کے تعلق سے کل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں حج2021کے تعلق سے تفصیلی بات کی گئی۔ واضح رہے کہ حج کے فارم جمع کرنے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہےاب صرف حکومت سعودیہ اور حکومت ہند کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار ہے جیسے ہی مزید ہدایات موصول ہوں گی اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

Published: 04 Feb 2021, 6:11 AM IST

میٹنگ میں قرعہ اندازی کے تعلق سے فیصلہ ہوا کہ جب تک سعودی حکومت کا حکومت ہند کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوجاتاتب تک کوٹہ مقرر نہیں کیا جاسکتا اور حج کمیٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔

Published: 04 Feb 2021, 6:11 AM IST

میٹنگ میں مزیدطے پایا کہ جیسے ہی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اس نوعیت کا اعلان آئے گا،فوراً میٹنگ کرکے مناسب فیصلہ کئے جائیں گے۔

Published: 04 Feb 2021, 6:11 AM IST

میٹنگ میں حج منزل میں COVID-19کے مد نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق عازمین حج کے لیے کیے گئے انتظامات اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیاگیا۔ حج منزل میں صفائی اور تزئین کاری کے تعلق سے بھی مفصل بات کی گئی اور جدید سہولیات،ترقیات اور اصلاحات لاگو کرنے پر اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا نیزCOVID-19کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومت دہلی کی سرپرستی اور مددسے حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرانے پر بھی متفقہ طورپرفیصلہ ہوا۔ اس بابت دہلی اربن شیلٹر امپرومینٹ بورڈ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Published: 04 Feb 2021, 6:11 AM IST

میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران محمد ارشاد، ایڈوکیٹ، سید شاداب حسین رضوی اشرفی، ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی موجود تھے۔ میٹنگ کا آغاز حافظ محمد طیب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

Published: 04 Feb 2021, 6:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Feb 2021, 6:11 AM IST