قومی خبریں

بابر پور ضلع سے سماجوادی پارٹی کے درجنوں کارکنان کانگریس میں شامل

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ راہل گاندھی جی کی بھارت جوڑوں یاترا نے لوگوں کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجہ میں لوگ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی لیڈران کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے</p></div>

سماجوادی پارٹی لیڈران کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی کی قیادت میں آج شمال مشرقی دہلی کے بابر پور ضلع سے وابستہ سماجوادی پارٹی کے درجنوں کارکنان کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ کانگریس میں شامل ہونے والے لیڈروں میں ریکھا وشسٹھ، سنیل کمار کے نام قابل ذکر ہیں جو اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اروندر سنگھ لولی نے ریاستی صدر بننے کے فوراً بعد پارٹی چھوڑنے والے دہلی کے تمام لیڈروں سے کانگریس میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی جس کے تحت ریاستی سطح، ضلع سطح کے لیڈر، سابق کارپوریشن کونسلر، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے عہدیداران مسلسل کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

آج سماجوادی پارٹی لیڈروں کے کانگریس میں شامل ہونے کے موقع پر ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی جی کی بھارت جوڑو یاترا کے بعد لوگوں میں راہل جی کا احترام بڑھتا جا رہا ہے اور کانگریس کے نظریہ پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے لاتعلق رویہ اور دہلی میں آپسی الزام تراشی کی سیاست کی وجہ سے دہلی کی ترقی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے نہ صرف دلکش وعدے کر کے دہلی کے عوام کو دھوکہ دیا ہے بلکہ دہلی میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی پر بھی قابو نہیں پایا ہے۔

Published: undefined

اروندر لولی نے کہا کہ بی جے پی کا ایجنڈا صرف سماج میں نفرت پھیلانا ہے، وہیں دوسری طرف دہلی حکومت ترقیاتی کاموں کی کمی کا الزام بی جے پی پر ڈال کر اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے، جس کی وجہ سے دہلی کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف دوسری پارٹیوں کے کانگریس کارکنوں کی گھر واپسی سے تنظیم مضبوط ہو رہی ہے، وہیں دوسری طرف ہم کانگریس کارکنوں کو ذمہ داریاں دے کر بوتھ لیول تک ووٹروں سے رابطہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

Published: undefined

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ جب سے اروندر سنگھ لولی جی نے دہلی کی کمان سنبھالی ہے تب سے لوگوں میں ایک نیا جوش آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے لیڈران اور معزز لوگوں کی لمبی فہرست موجود ہے جنہوں نے کانگریس سے دوری بنا لی تھی لیکن وہ اب دوبارہ کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں، انہیں بھی جلد کانگریس کی رکنیت دلائی جائے گی اور کانگریس کا کارواں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined