قومی خبریں

ڈبل انجن کی حکومت صرف جھوٹ کی حکومت ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے اترپردیش انچارج و راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دبل انجن کی حکومت صرف جھوٹ کی حکومت ہے

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ، تصویر&nbsp;@AamAadmiParty</p></div>

سنجے سنگھ، تصویر @AamAadmiParty

 
ali

ایودھیا: عام آدمی پارٹی کے اترپردیش انچارج و راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دبل انجن کی حکومت صرف جھوٹ کی حکومت ہے۔

Published: undefined

گاندھی پارک میں نگر نگم ایودھیا کے میئر عہدے کے پارٹی کے امیدوار کلبھوشن شاہو اور کاونسلر امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عاپ لیڈر نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت صرف جھوٹ والی حکومت ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا انجن صرف سرمایہ دار اڈانی کے لئے کام کرتا ہے۔

Published: undefined

عاپ لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی گندی ذہنیت سے سبھی فرقوں کو لڑا کر اپنی بدعنوان طرز عمل سے عوامی مسائل سے سب کا دھیان ہٹا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایودھیا نگر نگم میں اگر عام آدمی پارٹی جیت کر آئے گی تو عاپ کا ہاوس ٹیکس ہاف اور واٹر ٹیکس معاف کردیا جائے گا۔

Published: undefined

راجیہ سبھا نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ عاپ کے جیتنے کی صورت میں نگر نگم کے اسکول اور اسپتالوں کو بہتر کیا جائے گا۔ شہر کی صاف۔صفائی کا بہترین نظم ہوگا۔ پارکوں کی تزئین کاری کے ساتھ نئے پارک بنائے جائیں گے اور سبھی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے ایودھیا میونسپل کارپوریشن کے انتخاب کو بھائی چارہ کا الیکشن بتایا اور کہا کہ مذہب، ذات کی سیاست میں کسی کا بھلا نہیں ہوسکتا۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہر الیکشن میں تریپل انجن کی بات کرتے ہیں لیکن ہاتھرس واقعہ، اناؤ واقعہ، امیش پال قتل واردات، عتیق برادران قتل واردات کی بات کیوں نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہندومسلم کو لرا کر اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined