قومی خبریں

انکشاف! عطر کے تاجر پیوش جین کے گھر میں تھا بنکر، بستر کے پیچھے تھا خفیہ راستہ

حکام کے مطابق بنکر میں رکھی بوریوں سے 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی ہے۔

پیوش جین، تصویر آئی اے این ایس
پیوش جین، تصویر آئی اے این ایس 

عطر کے تاجر پیوش جین کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹلی جنس (ڈی جی جی آئی) کی جانب سے عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ سے ایسے انکشافات ہوئے ہیں، جنہیں جان کر سب دنگ رہ جائیں گے۔ تحقیقات کے دوران قنوج میں پیوش جین کی رہائش گاہ پر تاجر کے بیڈ روم میں ایک بنکر ملا۔ چارج شیٹ میں انٹلی جنس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بنکر میں جوٹ کی 8 بوریوں میں 10 کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ پیوش جین کے بستر کے پیچھے ایک خفیہ راستہ بھی ملا۔ اس میں لوہے کا دروازہ لگا ہوا ہے، جسے لوہار کی مدد سے توڑا گیا۔ ڈی جی جی آئی نے کہا کہ پیوش کے ٹھکانوں سے تقریباً 200 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ واضح رہے نوٹوں کی گنتی کے لیے روپیہ گننے والی مشین بھی منگوانی پڑی تھی۔

Published: undefined

ڈی جی جی آئی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیوش جین کے بیڈ روم کا دروازہ کھولتے ہی تنگ راہداری نظر آئی۔ افسران کی ٹیم نیچے گئی تو وہاں بنکر نظر آیا۔ یہ دیکھ کر ڈی جی جی آئی کی ٹیم بھی حیران رہ گئی۔ بنکر سے جوٹ کی 10 بوریوں میں نوٹ برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق بنکر میں رکھی بوریوں سے 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ کانپور میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے چھاپے کے بعد ڈی جی جی آئی کی ٹیم نے بھی اپنی سطح پر جانچ شروع کر دی ہے۔ کچھ دن پہلے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹلی جنس نے عدالت میں 334 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے شائع خبر کے مطابق بنکر کی اطلاع ملتے ہی ایک اور ٹیم 4 گھنٹے کے اندر قنوج پہنچ گئی۔ پہلی منزل کی تلاشی لیتے ہوئے افسران زینے سے گراؤنڈ فلور پر آئے، تبھی ان کی نظر آخری منزل کے نیچے فرش میں موجود ایک پتھر پر پڑی۔ قریب سے دیکھنے پر سنگ مرمر کا ایک ٹکڑا باقی فرش سے قدرے مختلف دکھائی دیا۔ قریب سے دیکھا اور جب اس ماربل کو زور سے دبایا۔ اس کے بعد ایک گڑگڑاہٹ ہوئی اور خفیہ دروازے کی طرح سنگ مرمر ایک طرف کھسک گیا۔ نیچے لوہے کا دروازہ تھا۔ اسے کوڈ کے ساتھ بند کیا گیا تھا۔ پوچھنے پر پیوش کے بیٹوں نے انکار میں جواب دیا کہ وہ نہیں جانتے اور ان کے پاس چابیاں نہیں ہیں۔ ڈی جی جی آئی کے افسران کو چابی مل گئی۔ جب اسے کھولا گیا تو نیچے جانے کے لیے ایک تنگ سی سیڑھی دکھائی دے رہی تھی۔ تھوڑی دیر بعد ٹیم بنکر میں تھی۔

Published: undefined

جب ڈی جی جی آئی کی ٹیم باتھ روم میں پہنچی تو ایک افسر نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہاں نیلے رنگ کے بہت سے ڈرم تھے۔ تفتیش کرنے پر اس کے پاس سے بوریاں برآمد ہوئیں۔ ان بوریوں میں 100-100 گرام کے بسکٹ رکھے گئے تھے۔ کچھ بوریوں میں نقدی بھی رکھی ہوئی تھی۔ اتنی بڑی مقدار میں سونا اور نقدی برآمد ہونے پر ڈی جی جی آئی کی ٹیم بھی حیران رہ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined