قومی خبریں

ڈیلٹا پلس کی ویرینٹ: پنجاب-ہریانہ میں تین نئے کیسز، چنڈی گڑھ میں پہلا معاملہ

پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت چنڈی گڑھ میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کا پہلا معاملہ رپورٹ ہوا، اس کے علاوہ پنجاب میں دو اور ہریانہ میں بھی ڈیلٹا پلس ویرینٹ کا ایک معاملہ پایا گیا

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ: ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز 48 ہزار سے بھی کم ہو چکے ہیں، جو ایک اچھی علامت ہے لیکن کورونا کے ڈیلٹا ایڈیشن نے ڈاکٹروں اور حکومت کو پریشان کر دیا ہے۔ ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ کے نئے معاملے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر پچاس سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکز نے آٹھ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کو بھی ایک خط لکھا ہے، جس میں انھیں محتاط رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔

Published: 27 Jun 2021, 2:13 PM IST

اب پنجاب اور ہریانہ کے دارالحکومت چنڈی گڑھ میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں دو اور ہریانہ میں بھی اس ویرینٹ کا ایک معاملہ پایا گیا ہے۔

Published: 27 Jun 2021, 2:13 PM IST

پنجاب میں کورونا کیسز کی بات کریں تو گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 308 نئے کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور 15 اموات ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے کورونا کیسز کی کل تعداد 5،94،586 تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 15،979 تک جا پہنچی ہے۔ وزارت صحت پنجاب کے بلیٹن کے مطابق، پنجاب میں اب مجموعی طور پر 4،376 فعال کیس باقی ہیں۔

Published: 27 Jun 2021, 2:13 PM IST

ڈیلٹا ویرینٹ کے کی بات کریں تو گجرات میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق کی گئی ہے، وڈوڈرا اور سورت میں ڈیلٹا ویرینٹ کے دو کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ جن میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہے۔ ان معاملات کے منظر عام پر آنے کے بعد گجرات حکومت چوکس ہوگئی ہے۔

Published: 27 Jun 2021, 2:13 PM IST

حکومت گجرات کے محکمہ صحت نے ریاست میں نگرانی شروع کردی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا کے 123 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت گجرات کے مطابق، کورونا کے اب 4416 فعال کیسز باقی ہیں اور صرف 38 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Published: 27 Jun 2021, 2:13 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2021, 2:13 PM IST