
ریکھا گپتا / آئی اے این ایس
قومی راجدھانی میں آلودگی کے سبب عدالتوں کی سرزنش اورعوامی تنقید کے درمیان دہلی حکومت نے نئی ای وی پالیسی جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں عوام اور ماہرین سے تجاویز، اعتراضات اور آراء طلب کی گئی ہیں اور ضروری ترامیم کے بعد پالیسی کو نافذ کردیا جائے گا۔ دہلی حکومت کے مطابق دہلی ای وی پالیسی 2026 میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے 3,954.25 کروڑ روپئے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ دو، تین اور چار پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے پرکشش خریداری اور اسکریپنگ مراعات فراہم کی گئی ہیں، ساتھ ہی روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن میں 100 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے۔ چارجنگ انفراسٹرکچر کو نمایاں طور پر وسعت دی جائے گی۔ تھری وہیلر کا رجسٹریشن 2027 سے اور دو پہیہ گاڑی کا رجسٹریشن 2028 سے ہوگا۔
Published: undefined
اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی حکومت کا مجوزہ مسودہ دہلی ای وی پالیسی 2026 راجدھانی میں صاف، قابل رسائی اور پائیدار ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی 31 مارچ 2030 تک نافذ العمل رہے گی اور اس میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے جامع مالی مراعات، ٹیکس میں چھوٹ، لازمی دفعات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت تمام خریداری مراعات براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے اہل استفادہ کنندگان کو فراہم کی جائیں گی۔ اس میں وہ افراد، فرم، ایجنسیاں اور کمپنیاں شامل ہوں گی جو دہلی کے قومی راجدھانی علاقہ کے رہائشی ہیں اور جن کی گاڑیاں دہلی میں رجسٹرڈ ہیں۔ استفادہ کنندگان سبسڈی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ طریقہ کار کے ذریعے براہ راست درخواست دے سکیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی ایکس فیکٹری قیمت 2.25 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ ایسی گاڑیوں پر نوٹیفکیشن کے پہلے سال میں فی کلوواٹ گھنٹہ 10 ہزار روپئے کی شرح سے زیادہ سے زیادہ 30ہزار روپئے،دوسرے سال میں 6,600 روپئے فی کلو واٹ گھنٹہ کی شرح سے زیادہ سے زیادہ 20 ہزارروپئے اور تیسرے سال میں 3,300 روپئے فی کلو واٹ گھنٹہ کی شرح سے زیادہ سے زیادہ 10ہزار روپئے تک کی مراعات دی جائے گی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ الیکٹرک تھری وہیلر (ایل5 ایم) گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے پہلے سال میں 50ہزار روپئے، دوسرے سال میں 40 ہزار روپئے اور تیسرے سال میں 30 ہزارروپئے کی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ وہیں 4 پہیہ الیکٹرک گڈز گاڑیوں (این 1) کے لیے پہلے سال میں 1,00,000 روپئے ، دوسرے سال میں 75 ہزار روپئے اور تیسرے سال میں 50 ہزار روپئے کی مراعات مقرر کی گئی ہیں۔
Published: undefined
ریکھا گپتا نے بتایا کہ اسکریپنگ حوصلہ افزائی کے تحت آلودگی پھیلانے والی پرانی گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے 10 ہزار روپئے، تین پہیہ پر 25 ہزار روپئے، غیر ٹرانسپورٹ الیکٹرک گاڑیوں پر 1 لاکھ روپئے اور 4 پہیہ مال گاڑیوں پر 50 ہزار روپئے کی حوصلہ افزائی دی جائے گی۔ اس کے لیے ضروری ہوگا کہ نئی الیکٹرک گاڑی کی خرید مجاز اسکریپنگ سہولت سے سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے 6 ماہ کے اندر کی جائے۔ یہ فائدہ دہلی میں رجسٹرڈ بی ایس۔IV اور اس سے نیچے کی گاڑیوں پر لاگو ہوگا، جب کہ الیکٹرک کاروں کے معاملے میں یہ فائدہ پہلے 1 لاکھ اہل درخواست دہندگان تک محدود رہے گا اور گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 30 لاکھ روپئے سے زیادہ نہیں ہونے چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined