سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہا مشتبہ چور اور کلش کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
راجدھانی دہلی کے تاریخی لال قلعہ احاطے سے ایک بڑی چوری سامنے آئی ہے۔ ایک مذہبی تقریب کے دوران کروڑ روپے مالیت کا ہیروں اور سونے سے مزین ’کلش‘ چوری ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریب کے دوران لوگ مصروف تھے، تبھی شاطر چوروں نے موقع دیکھ کر 760 گرام سونا اور 150 گرام ہیرے، مانکیہ اور پنّے سے مزین کلش کو چرا لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔
Published: undefined
’نیوز 18‘ کی خبر کے مطابق لال قلعہ احاطے میں جین مذہب کے پیروکاروں کی طرف سے ایک مذہبی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اسی میں لاکھوں روپے کے کلش کو بھی رکھا گیا تھا۔ کاروباری سدھیر جین روزانہ پوجا کے لیے کلش لے کر آتے تھے۔ گزشتہ منگل کو تقریب میں کافی بھیڑ تھی اور یہاں کئی معزز رہنما بھی پہنچے تھے۔ استقبال کی افرا تفری کے درمیان کلش منچ سے غائب ہو گیا۔ اس تقریب میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی شریک ہوئے تھے۔ لال قلعہ احاطے میں جین فرقے کا یہ انوشٹھان 15 اگست پارک میں چل رہا ہے اور 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔
Published: undefined
معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ چوروں کی تلاش جاری ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ جین مذہب کے ایک انوشٹھان کے دوران لال قلعہ احاطے سے ایک کروڑ روپے کا کلش چوری ہوا ہے۔ مشتبہ سرگرمیاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہو گئی ہیں۔ پولیس نے مشتبہ کی شناخت کرلی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس)-2023، 303 (2) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ لال قلعہ تحفظ کے لحاظ سے کافی حساس ہے۔ اس تاریخی عمارت کے تحفظ میں سی آئی ایس ایف کے جوان تعینات رہتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے رہتے ہیں، ایسے میں تحفظ کے پختہ انتظام کے باوجود چوروں نے چوری کے اس بڑے واقعہ کو انجام دے دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined